اپنے بچوں کو اس بری لت سے کیسے بچائیں اور سمجھائیں: جانیں یہاں

اگر آپ کو نشہ کرنے کی عادت ہے تو بار بار اپنے بچے کو بتائیں کہ یہ عادت بری ہے اور آپ اسے چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کا بچہ بھی آپ کی مدد کرے گا۔

Aug 27, 2019 11:22 AM IST | Updated on: Aug 27, 2019 11:22 AM IST
اپنے بچوں کو اس بری لت سے کیسے بچائیں اور سمجھائیں: جانیں یہاں

اپنے بچوں کو اس بری لت سے کیسے بچائیں اور سمجھائیں

مانا  جاتا ہے کہ بچے صرف بزرگوں کو دیکھ کر ہی سیکھتے ہیں۔ اگر کوئی گھر میں نشہ کرتا ہے تو  بچے کو یہ سیکھنےمیں وقت نہیں لگتا ہے۔ اب یہ رواج ہوگیا ہے کہ دسویں ، گیارہویں میں بچے بیئر اور سگریٹ پیتے ہیں۔ کچھ معاملات میں کم عمری میں بھی وہ ان نشیلی اشیا کے عادی ہوجاتے ہیں۔ والدین اس سے بے خبر رہتے ہیں۔ جب بچے کی اس عادت کے بارے میں پتہ چل جائے تو بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میں والدین کو اپنے بچوں سے بہت باتیں کرتے رہنا چاہئے۔ ان ٹپس کی مدد سے  آپ اپنے بچے کو نشہ کے اندھیرے سے دور رکھ سکتے ہیں۔

جب بچہ چھوٹا ہوتا ہے تو وہ اپنے والدین سے بہت قریب ہوتا ہے۔ وہ اسکول سے ٹیوشن کے لئے آتا ہے اور اپنے والدین سے ہر بات بتاتا ہے۔ بالکل کسی دوست کی طرح۔ لیکن جیسے جیسے عمر میں اضافہ ہوتا ہے ، وہ چیزوں کو چھپانے لگتا ہے۔ وہ اپنے والدین سے دور ہونے لگتا ہے۔ اپنے بچے اور اپنے آپ کے مابین ایسی صورتحال آنے ہی نہ دیں۔ ہمیشہ اپنے بچے کے بہترین دوست بنیں اور  ان کے ساتھ ساری چیزیں شیئر کریں اور پوچھیں۔

گھر کے بڑے فیصلوں میں بھی بچے کی رائے لیں۔ اس سے وہ محسوس کریں گے  کہ ان سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے۔

بچپن سے ہی انہیں بتائیں کہ نشیلی اشیا کیسی ہوتی ہیں۔ ان کو کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ وہ کیوں نہیں کھانا۔پینا چاہئے۔ کچھ والدین اپنے بچوں سے ان چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرتے ہیں۔

Loading...

اگر آپ کو نشہ کرنے کی عادت ہے تو بار بار اپنے بچے کو بتائیں کہ یہ عادت بری ہے اور آپ اسے چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ کا بچہ بھی آپ کی مدد کرے گا۔

اپنے بچے کے دوستوں کے بارے میں جانکاری رکھیں۔ وہ کس سے ملتا ہے ، وہ کیا کرتا ہے ، آپ کو ان سب چیزوں کے بارے میں ضرور معلوم ہونا چاہئے۔

 

Loading...