کرناٹک اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے 72 امیدواروں کی فہرست جاری کی

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے 72امیدواروں کی فہرست آج رات یہاں جاری کی۔

Apr 09, 2018 08:59 AM IST | Updated on: Apr 09, 2018 09:18 AM IST
کرناٹک اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے 72 امیدواروں کی فہرست جاری کی

یدی یوروپا کے ساتھ امت شاہ کی فائل فوٹو۔

نئی دہلی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے 72امیدواروں کی فہرست آج رات یہاں جاری کی۔ پارٹی ہیڈکوارٹرمیں آج شام یہاں ہوئی پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ میں ان ناموں کو منظوری دی گئی۔ پارٹی صدر امت شاہ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔

بی جے پی نے اپنے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار بی ایس یدی یوروپا کو شکاری پورا سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یہ سیٹ یدی یوروپا کے بڑے بیٹے بی وائے راگھویندر نے اپنے والد کے لئے خالی کی ہے۔

امید جتائی جا رہی ہے کہ وہ اس بار رنے بینور سیٹ سے چناو لڑیں گے۔ فی الحال اس سیٹ پر امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

List1

Loading...

بتا دیں کہ کرٹک  اسمبلی کے انتخابات 12 مئی کو ہونے ہیں اور انتخابات کے نتائج 15 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔

List-2

کرناٹک کانگریس 15 اپریل تک 224 رکنی اسمبلی کے لئے تمام امیدواروں کا اعلان ایک ہی بار میں کرے گی۔ پارٹی کی اسکریننگ کمیٹی کی میٹنگ 9 اور 10اپریل کو ہوگی۔ مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ اس کے بعد ہوگی۔

List-3

اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کے امیدواروں کی فہرست 15 اپریل تک جاری ہوگی۔

Loading...