ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

نشے کی حالت میں ایک شخص نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ کیا کچھ ایسا اڑ جائیں گے ہوش

مقامی افراد نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نشہ کا عادی ہے اور وہ اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے اس کی پٹائی کرتا تھا۔

  • Share this:
نشے کی حالت میں ایک شخص نے اپنی 5 سالہ بیٹی کے ساتھ کیا کچھ ایسا اڑ جائیں گے ہوش
ؑعلامتی تصویر

شہر حیدرآباد کے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن کے حدود کے بالاجی نگر میں ایک شخص نے حالت نشہ میں اپنی پانچ سالہ بیٹی کو ہلاک کردیا۔ملزم دُرگا راو جو ایک اپارٹمنٹ میں واچ مین کے طورپر کام کیاکرتا تھا۔اپنی بیوی کوہراساں کیاکرتا تھا۔ ہفتہ کوملزم نے اپنی پانچ سالہ بیٹی یامنی کی پٹائی کردی اور بعد ازاں اس کا گلا دبادیا۔


مقامی افراد نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔ پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نشہ کا عادی ہے اور وہ اپنی بیوی کے کردار پر شبہ کرتے ہوئے اس کی پٹائی کرتا تھا۔

First published: Jan 11, 2020 03:07 PM IST