گلبرگہ : یہاں رائٹ ٹو ایجوکیشن سسٹم میں ہیں کئی غلطیاں ، سرپرستوں کو کافی مشکلات کا سامنا

حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے رائٹ ٹو ایجوکیشن سسٹم میں کئی خامیاں سامنے آ رہی ہیں، جس پرسرکاری عہدیداران توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔

Mar 23, 2017 11:34 PM IST | Updated on: Mar 23, 2017 11:34 PM IST
گلبرگہ : یہاں رائٹ ٹو ایجوکیشن سسٹم میں ہیں کئی غلطیاں ، سرپرستوں کو کافی مشکلات کا سامنا

گلبرگہ : حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے رائٹ ٹو ایجوکیشن سسٹم میں کئی خامیاں سامنے آ رہی ہیں، جس پرسرکاری عہدیداران توجہ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ اپنے بچوں کو آرٹی ای کے تحت داخلہ دلانے کے خواہشمند سرپرست 15 دنوں سے دفتروں کے چکرکاٹ رہے ہیں ، مگر اب تک صرف مایوسی ہی ان کے ہاتھ لگی ہے ۔

پرانے شہر گلبرگہ کی اقلیتوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے ایس ڈی پی آئی اپنے دفتر میں رضاکارانہ طور پر سروس فراہم کر رہا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے مطابق سسٹم میں کئی خامیاں ہیں ۔ جیسے کئی اسکولس سرکاری ریکارڈس میں کسی دوسرے پتے پردرج ہیں ، لیکن عمارت دوسرے مقام پر ہے ۔

بچے سرکاری کوتاہیوں کی وجہ سے داخلہ نہ ملنے سے اداس اور پریشان ہیں۔ کئی والدین ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو آر ٹی ای کے تحت کسی اچھے اسکول میں تعلیم دلانا چاہتے ہیں، لیکن ان کی یہ آرزو پوری ہوتی نظر نہیں آرہی ہے۔ آر ٹی ای کے تحت انہیں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Loading...

Loading...