فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ محفوظ

فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ’کرن‘ آج حیدر آباد کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگیا حالانکہ پائلٹ وقت رہتے پیراشوٹ کی مدد سے بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب رہا

Sep 28, 2017 03:36 PM IST | Updated on: Sep 28, 2017 03:36 PM IST
فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار، پائلٹ محفوظ

تربیتی طیارہ کرن۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ’کرن‘ آج حیدر آباد کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگیا حالانکہ پائلٹ وقت رہتے پیراشوٹ کی مدد سے بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ فضائیہ کے مطابق اس طیارہ نے صبح پونے 12 بجے حیدر آباد کے حاکم پیٹ فضائیہ کے اسٹیشن سے معمول کی پرواز کی تھی۔ طیارہ کو تربیت حاصل کرنے والا پائلٹ اڑا رہا تھا۔ یہ طیارہ کچھ دیر بعد کسارا گاؤں کے نزدیک حادثہ کا شکار ہوگیا۔ تاہم پائلٹ وقت رہتے پیراشوٹ کی مدد سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔  حادثہ کی وجہ کی جانچ کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Loading...

Loading...