معروف تلگو اداکارپرکاش راج نے غریب مسلم کنبہ کو مکان کی مرمت کراکردیا عید کا انوکھا تحفہ

تلگوفلموں کے مشہور اداکارپرکاش راج نے ایک مسلم خاندان کے مکان کی مرمت کراکراسے تحفہ میں دیا ہے۔

Jun 27, 2017 10:26 PM IST | Updated on: Jun 27, 2017 10:26 PM IST
معروف تلگو اداکارپرکاش راج نے غریب مسلم کنبہ کو مکان کی مرمت کراکردیا عید کا انوکھا تحفہ

photo : prakash raj twitter

حیدرآباد : تلگوفلموں کے مشہور اداکارپرکاش راج نے ایک مسلم خاندان کے مکان کی مرمت کراکراسے تحفہ میں دیا ہے۔  اداکار نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے کودنڈاریڈی پلی موضع کی ذمہ داری قبول کی ہے۔جب کبھی انہیں وقت ملتا ہے وہ اس گاوں میں جاتے ہیں جہاں وہ اپنے فارم ہاؤس میں فصل اور سبزی کی کاشت کرتے ہیں۔

حال ہی میں جب انہیں یہ پتہ چلا کہ ایک غریب مسلم خاندان اس مکان میں قیام پذیر ہے جو موسم کی سختیوں کے سبب خراب ہوگیا ہے اور اس کی فوری مرمت کی ضرورت ہے تو انہوں نے ماہ رمضان المبارک میں اپنے اخراجات پر اس مکان کی تزئین نو کروائی اور اس مکان کو تحفہ کے طورپر اسی خاندان کے حوالے کرتے ہوئے انسان دوستی ، اخوت کی ایک بہترین مثال پیش کی۔

انہوں نے مائیکر و بلاگنگ کی سائٹ ٹوئیٹر پر اس خبر کو ڈالا۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ حقیقی خوشی دینے میں ہے۔پرکاش راج فاونڈیشن نے جنوبی ہند میں ضرورت مندوں کے لئے کافی کام کیا ہے۔

Loading...