ششی کلا کے وی آئی پی ٹریٹمنٹ کا انکشاف کرنے والی افسر کو ملی سزا ، ٹرانسفر

اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈر ششی کلا کو جیل میں مل رہی وی آئی پی سہولیات کا انکشاف کرنے والی کرناٹک کی ڈی آئی جی جیل ڈی روپا کا ٹرانسفر کر دیا گیا ہے

Jul 17, 2017 04:53 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 04:53 PM IST
ششی کلا کے وی آئی پی ٹریٹمنٹ کا انکشاف کرنے والی افسر کو ملی سزا ، ٹرانسفر

بنگلورو : اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈر ششی کلا کو جیل میں مل رہی وی آئی پی سہولیات کا انکشاف کرنے والی کرناٹک کی ڈی آئی جی جیل ڈی روپا کا ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ انہیں اب ٹریفک محکمہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ڈی روپا نے پولیس ڈائریکٹر جنرل (جیل) ایچ ایس ستیہ نارائن راؤ کو ایک رپورٹ سونپی، جس میں الزامات لگائے گئے ہیں کہ بنگلور کی سینٹرل جیل میں بند ششی کلا کو وی وی آئی پی ٹریٹمنٹ دیا جارہا ہے۔ ان کے لئے ایک خاص باورچی خانہ تیار کیا گیا ہے اور اس طرح کی قیاس کی جا رہی ہیں کہ ان سہولیات کے عوض میں سینئر جیل حکام نے دو کروڑ روپے کی رشوت لی ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں روپا 13 سال پہلے اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں ، جب مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلی اوما بھارتی کو گرفتار کرنے کیلئے وہ کرناٹک کے ہبلی شہر سے بھوپال آ گئی تھیں۔

Loading...

Loading...