اپنا ضلع منتخب کریں۔

    وراٹ کوہلی 1983 کی تاریخ دوہرائیں گے: کپل دیو

    کپل دیو: فائل فوٹو

    کپل دیو: فائل فوٹو

    سابق ہندوستانی کپتان نے موجودہ ٹیم انڈیا کو انتہائی متوازن قراردیتے ہوئےکہا، "ہندوستان کے پاس نوجوان اورتجربہ کا بہترین تال میل ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: سال 1983 میں انگلینڈ کی سرزمین پرپہلی بارہندوستان کوعالمی چیمپئن بنانے والےکپل دیونے یقین ظاہرکیا ہےکہ موجودہ کپتان وراٹ کوہلی ایک بارپھرانگلینڈ کی سر زمین پران کی تاریخ دہرائیں گے۔ کپل نےبدھ کویہاں'برٹانیا کھاؤورلڈ کپ جاؤ' کے فاتحین کو عالمی کپ کا ٹکٹ سونپنےکے بعد نامہ نگاروں سے اس میگا ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھل کربات چیت کی۔ 

      یہ پوچھنے پرکہ جس طرح انہوں نے 1983 میں تاریخ رقم کی تھی، اسی طرح وراٹ کی ٹیم اس بارتاریخ دوہرائےگی۔ انہوں نےکہا، "آپ کواس بات کا یقین ہونا چاہئےکہ آپ کی ٹیم عالمی کپ جیت سکتی ہے۔ مجھے اس بات کا پورا یقین ہےکہ وراٹ کوہلی 1983 کی میری تاریخ دہرا سکیں گے"۔ عالمی کپ فاتح کپتان نے30 مئی سےانگلینڈ میں ہونے والےعالمی کپ کے دعویداروں کےلئےمیزبان انگلینڈ، دفاعی چمپئن آسٹریلیا اورہندوستان کا نام لیا۔ انہوں نےکہا، "سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کےسرپرائزکےطورپرنیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیزہوسکتے ہیں۔ چوتھی ٹیم کیلئے جنوبی افریقہ اورپاکستان بھی دعویدارہیں۔
      سابق ہندوستانی کپتان نے موجودہ ٹیم انڈیا کو انتہائی متوازن قراردیتے ہوئےکہا، "ہندوستان کے پاس نوجوان اورتجربہ کا بہترین تال میل ہے۔ ٹیم کھلاڑیوں کےلحاظ سے انتہائی متوازن ہے، جس میں چارتیزگیندبازاورتین اسپنرہیں جبکہ ٹیم کے پاس وراٹ کوہلی اورمہندرسنگھ دھونی کےطورپردوانتہائی تجربہ کارکھلاڑی ہیں"۔
      کپل دیونےکہا، "ہندوستانی ٹیم یقینی طور سےچوٹی کی چار ٹیموں میں شامل رہے گی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد کسی بھی ٹیم کےلئے کچھ بھی ہوسکتا ہے"۔ عالمی کپ کے لئے منتخب کی گئی ہندوستانی ٹیم پرسابق کپتان نےکہا کہ سلیکٹروں نے جو ٹیم منتخب کی ہے اس پرآپ کویقین ہونا چاہئےاورسلیکٹروں کی منتخب کی گئی ٹیم کا احترام کیا جانا چاہئے۔
      سابق آل راؤنڈرکپل دینے سابق کپتان دھونی اور وراٹ کے تال میل کو ٹیم کیلئے اہم بتاتے ہوئے کہا، "دونوں نے ہندوستان کے لیے کافی اچھی کارکردگی کی ہے اور امید ہے کہ ان کی یہ کارکردگی ورلڈ کپ میں بھی جاری رہے گی۔ ٹیم کونہ صرف ان دونوں بلکہ پوری ٹیم کے تال میل کی ضرورت رہےگی۔ آپ کویہ سمجھنا ہوگا کہ آپ عالمی کپ میں ہندوستان کےلئے کھیل رہے ہیں۔ "۔
      First published: