ہوم » نیوز » اسپورٹس

دھونی کی سادگی کے دیوانے ہوئے مداح، لوگوں کیفرمائش پربجانے لگی سیٹی

آئی پی ایل 2019 کے پہلے مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلوراورچنئی سپرکنگس کے درمیان آج رات 8 بجے مقابلہ ہوگا۔ 

  • Share this:
دھونی کی سادگی کے دیوانے ہوئے مداح، لوگوں کیفرمائش پربجانے لگی سیٹی
مہندرسنگھ دھونی: فائل فوٹو

مہندرسنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سپرکنگس ایک بارپھر آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کے مقصد سے میدان پراترنے والی ہے۔ ہفتہ کو چنئی سپرکنگس کا پہلا میچ رائل چیلنجرس بنگلورسے ہونا ہے اوراس مقابلے کے لئے چنئی کی ٹیم تیارنظرآرہی ہے۔ خاص طور پر مہندرسنگھ دھونی نے گزشتہ روزشاندارشاٹ لگاکرگیند کو اسٹیڈیم سے باہرپہنچا دیا تھا۔


چنئی کی ٹیم گزشتہ ایک ہفتے سے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جم کرمحنت کررہی ہے۔ کپتان دھونی ہوں یا پھرسریش رینا، یا پھراس کے غیرملکی کھلاڑی سبھی نیٹس پرجم کرپسینہ بہارہے ہیں۔ حالانکہ اس دوران کھلاڑی مستی مذاق بھی کررہے ہیں۔


جمعہ کو بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے کو ملا جب چنئی سپرکنگس کے کپتان ایم ایس دھونی نے مداحوں کی فرمائش پرسیٹی بجائی۔ دراصل پریکٹس کے بعد چنئی کی ٹیم بس میں بیٹھی تھی اوراس بس کو مداح گھیرے ہوئے تھے۔ تبھی کچھ مداحوں نے دھونی سے سیٹی بجانے کی فرمائش کی۔ دھونی نے انہیں مایوس نہیں کیا اورسیٹی بجا دی۔ اس کے بعد مداحوں کا جوش ساتویں آسمان پرپہنچ گیا۔


واضح رہے کہ دھونی نے آئی پی ایل کے آغازسے قبل زبردست پریکٹس کی۔ چنئی کے پریکٹس سیشن سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں ایم ایس دھونی کا ایک سکس سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ ویڈیو میں دھونی نیٹس پربلے بازی کررہے ہیں اورایک بائیں ہاتھ کا اسپنرانہیں گیند پھینک رہا ہے۔ دھونی کو جیسی ہی فلائٹ گیند ملتی ہے، اس پروہ ایک طوفانی شاٹ کھیلتے ہیں۔ گیند سیدھے گیند بازکے سرکے اوپرسے اسٹیڈیم کی چھت کے پارچلی جاتی ہے۔

دھونی کا یہ شاٹ ثابت کرتا ہے کہ وہ آئی پی ایل کے لئے پوری طرح تیارہیں۔ ان کا بلا رنگ میں دکھائی دے رہا ہے۔ وراٹ کوہلی کی ٹیم کے لئے یہ بری خبر ہے۔ دراصل ایم ایس دھونی کی چنئی سپرکنگس اپنے گھرپرکھیل رہی ہے اوررائل چیلنجرس بنگلورکے خلاف اس کا ریکارڈ بھی اچھا ہے۔ ایسے میں بنگلورکے لئے یہ میچ کافی مشکل ہونے والا ہے۔
First published: Mar 23, 2019 03:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading