ایسی ہوگی ہندوستان-پاکستان کی پلیئنگ11، جانیے میچ کی پیش گوئی،پچ رپورٹ اور موسم کا حال
Ind Vs Pak: ایسی ہوگی ہندوستان-پاکستان کی پلیئنگ11، جانیے میچ کی پیش گوئی،پچ رپورٹ اور موسم کا حال۔ (AFP)
ہندوستان کے لیے محمد شمیع نے نیٹس پر جم کر پسینہ بہایا ہے اور کپتان روہت شرما نے واضح کردیا ہے کہ وہ میچ کے لیے تیار ہیں۔ شمیع کی موجودگی سے ہندوستان کی گیندبازی یقینی طور پر مضبوط ہوگی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں آج اتوار کو بڑا میچ کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے اس میچ کے لئے ہر کوئی پرجوش ہے۔ پچھلے سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے ہندوستان کو ہرایا تھا اور اس مرتبہ ہندوستانی ٹیم بدلہ لینے کی کوشش کرے گی۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون سے لے کر کیسا رہے گا موسم کا مزاج، یہاں آپ کو ہم اس بارے میں معلومات دے رہے ہیں۔
دونوں ٹیموں سے اہم خبر ہندوستان کے لیے محمد شمیع نے نیٹس پر جم کر پسینہ بہایا ہے اور کپتان روہت شرما نے واضح کردیا ہے کہ وہ میچ کے لیے تیار ہیں۔ شمیع کی موجودگی سے ہندوستان کی گیندبازی یقینی طور پر مضبوط ہوگی۔ جمعہ کو سر میں چوٹ لگنے کے بعد شان مسعود پوری طرح فٹ ہیں اور بابر اعظم نے ان کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔ حالانکہ، فخر زماں گھٹنے کی چوٹ سے نہیں اُبھرپائے ہیں اور کم سے کم پہلے دو میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
کیا ہے موسم کی اپ ڈیٹ؟ ملبورن کرکٹ گراونڈ میں ہونے والے میچ پر بارش کا خطرہ منڈرا رہا تھا۔ حالانکہ، میچ کا وقت قریب آتے آتے یہ خطرہ کم ہورہا ہے۔ جہاں دو دن پہلے بارش کے امکانات 80 فیصد ہی تھے وہ اب گھٹ کر 20 فیصد ہوگئی ہے۔
کس ٹیم کو مل سکتی ہے جیت؟ میچ بہت سنسنی خیز ہوگا اور اس میں صرف وہی ٹیم جیتے گی جس کی بیٹنگ اچھی ہوگی۔ پاکستان کو مضبوط باؤلنگ کی وجہ سے معمولی برتری حاصل ہو گی لیکن اگر ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈر چلتا ہے تو میچ برابری کا ہوگا۔
یہ ہو سکتے ہیں دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ الیون ؟
ہندوستان- روہت شرما، کے ایل راہول، ویراٹ کوہلی، سوریا کمار یادو، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، یوجیندر چہل، ارشدیپ سنگھ، محمد شمی اور بھونیشور کمار۔
پاکستان - بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین آفریدی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔