’بالر کو کوئی بولتا ہے تو غصہ آتا ہے‘، فِل سالٹ کے ساتھ ہوئی بحث پر محمد سراج کا انکشاف
’بالر کو کوئی بولتا ہے تو غصہ آتا ہے‘، فِل سالٹ کے ساتھ ہوئی بحث پر محمد سراج کا انکشاف۔
(Mohammed Siraj/Instagram)
سالٹ کے ساتھ ہوئی بحث کو لے کر سراج نے اپنی بات رکھی اور کہا کہ، اگر کوئی بلے باز بالر کو بولتا ہے تو غصہ آتا ہے، حالات جیسے بنتے ہیں، اس وقت میں ویسا ہی ری ایکٹ کرتا ہوں۔‘
محمد سراج اور فِل سالٹ کے درمیان میچ کے دوران کشیدگی دیکھنے کو ملی تھی۔ سراج کے غصے کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی باتیں ہورہی ہیں۔ سراج کے غصے والے رویے پر فینس کی الگ الگ رائے ہے۔ آر سی بی کے گیندباز کی کوئی تنقید کررہا ہے تو کوئی اسے کھیل کے تئیں جارحانہ رویہ بتارہا ہے۔ وہیں، اب سراج نے سالٹ کے ساتھ ہوئی بحث کو لے کر اپنی بات رکھی اور کہا کہ، اگر کوئی بلے باز بالر کو بولتا ہے تو غصہ آتا ہے، حالات جیسے بنتے ہیں، اس وقت میں ویسا ہی ری ایکٹ کرتا ہوں۔‘
آر سی بی کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو میں سراج نے کہا کہ، گیندباز کو کوئی بولتا ہے تو غصہ آتا ہی ہے، لیکن اس نے بہترین بلے باز کی، میدان پر ہوتا ہے اسے میں وہیں چھوڑ کر آتا ہوں، یہی وجہ تھی کہ میچ ختم ہونے کے بعد میں نے اسے گلے سے لگایا تھا۔‘
بتا دیں کہ دہلی کیپٹلس (DC) کے خلاف میچ میں آر سی بی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس وقت بنگلور چھٹے نمبر پر ہے جبکہ ممبئی انڈینز آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کو وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے ہاتھوں کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے آئی پی ایل 2023 کے پلے آف میں پہنچنے کا راستہ اور مشکل ہوگیا ہے۔ آر سی بی کو شروع سے پلے آف میں پہنچنے والی ٹیموں میں سے ایک مانا جارہا تھا، لیکن پچھلے کچھ میچوں میں ٹیم پٹری سے اتر گئی۔ آر سی بی کو گزشتہ چار میں سے تین میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس شاندار جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈینس اب پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔