ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان لوٹتے ہی سرفرازاحمد کی گرفتاری کا مطالبہ، کیس ہوا درج

عالمی کپ میں 16 جون کو ہندوستان کے خلاف ہوئے مقابلے میں پاکستان کو 89 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • Share this:
پاکستان لوٹتے ہی سرفرازاحمد کی گرفتاری کا مطالبہ، کیس ہوا درج
پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کے پاکستان پہنچتے ہی گرفتاری کا مطالبہ۔

انگلینڈ میں آئی سی سی عالمی کپ میں ہندوستان سے ملی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ سوشل میڈیا پرہوئی فضیحت کے بعد پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کے خلاف پاکستان کے ایک وکیل نے کیس درج کیا ہے۔ انہوں نے ملک کو شرمندہ کرنےکےلئے سرفرازاحمد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔


سرفرازاحمد پرانہوں نےمتعدد الزامات بھی عائد کئے ہیں۔ ان الزامات میں ہندوستان کے خلاف مقابلے میں اباسی لینے کا الزام بھی شامل ہے۔ شکایت کرنے والے وکیل کا الزام ہے کہ ہندوستان کے خلاف ہوئے میچ میں پاکستان کی بڑی شکست سے ملک شرمندہ ہوا ہے۔ بطور کپتان سرفرازخان اس کے اہم ملزم ہیں۔ اس بات کی تصدیق پاکستان کے نامہ نگار صادق نے کی۔ انہوں نےاپنےآفیشیل ٹوئٹراکاونٹ سےلکھا کہ سرفرازکے خلاف اوکارا کے وکیل نے کیس درج کرایا ہے۔


آپ کوبتادیں کہ ہندوستان کے خلاف مقابلے میں شکست کے بعد سے پاکستانی ٹیم کواپنے ملک کے باشندوں کے غصے کو شکار ہونا پڑ رہا ہے۔ ٹیم کی شکست سے ناراض مداح کھلاڑیوں پرمیچ کو لے کرسنجیدہ نہ ہونے کا الزام لگا چکے ہیں۔

First published: Jun 22, 2019 09:47 PM IST