ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ کوہلی اور روہت شرما سمیت ٹیم انڈیا کو جان سے مارنے کی دھمکی، اے ٹی ایس نے کی کارروائی

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک دھمکی آمیز ای میل ملا تھا جس میں ٹیم انڈیا کے اوپر حملہ کی بات کہی گئی تھی۔ لیکن اب آسام سے بی سی سی آئی کو اسی طرح کا دھمکی بھرا ای میل موصول ہوا ہے۔

  • Share this:

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک دھمکی آمیز ای میل ملا تھا جس میں ٹیم انڈیا کے اوپر حملہ کی بات کہی گئی تھی۔ لیکن اب آسام سے بی سی سی آئی کو اسی طرح کا دھمکی بھرا ای میل موصول ہوا ہے۔ اس ای میل میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما سمیت پوری ہندوستانی ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

انڈیا ٹی وی کی خبر کے مطابق، یہ حرکت کرنے والا ملزم گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کی شکایت کے بعد مہاراشٹر اے ٹی ایس نے جانچ شروع کی جس کے بعد سامنے آیا کہ دھمکی آمیز ای میل آسام سے بھیجا گیا تھا۔

انڈیا ٹی وی کی خبر کے مطابق، مہاراشٹر اے ٹی ایس نے اس معاملہ میں 19 سال کے ملزم برج موہن داس کو گرفتار کیا ہے۔ برج موہن داس آسام کے موریگاؤں کا رہنے والا ہے۔ ملزم نے دھمکی آمیز ای میل صرف بی سی سی آئی کو ہی نہیں، بلکہ دوسرے کرکٹ بورڈز کو بھی بھیجا تھا۔ اے ٹی ایس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا اور پھر اسے 26 اگست تک عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

First published: Aug 22, 2019 08:55 PM IST