உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پانچ فٹ کے بلے بازنے7 فٹ کےگیند بازکےاوورمیں کی چوکوں - چھکوں کی برسات، شرم سے جھک گیا گیند بازکا سر

    سڈنی ٹی -20 میچ میں فٹ ایک انچ لمبے تیزگیند بازمحمد عرفان کی ایسی دھنائی ہوئی کہ سبھی دیکھتے رہ گئے۔ انہوں نے ان کے دواوورمیں 26 رن بنائے۔

    سڈنی ٹی -20 میچ میں فٹ ایک انچ لمبے تیزگیند بازمحمد عرفان کی ایسی دھنائی ہوئی کہ سبھی دیکھتے رہ گئے۔ انہوں نے ان کے دواوورمیں 26 رن بنائے۔

    سڈنی ٹی -20 میچ میں فٹ ایک انچ لمبے تیزگیند بازمحمد عرفان کی ایسی دھنائی ہوئی کہ سبھی دیکھتے رہ گئے۔ انہوں نے ان کے دواوورمیں 26 رن بنائے۔

    • Share this:
      سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی -20 میچ میں پاکستان کی ٹیم نے بڑی امیدوں کے ساتھ دنیا کے سب سے لمبے گیندباز کواپنی پلیئنگ الیون میں جگہ دی تھی، لیکن ان کی ان امیدوں کوتیز گیند بازمحمد عرفان نے توڑدیا۔ دراصل سڈنی ٹی -20 میچ میں فٹ ایک انچ لمبے تیزگیند بازمحمد عرفان کی ایسی دھنائی ہوئی کہ سبھی دیکھتے رہ گئے۔ محمد عرفان کی دھنائی کرنے والے بلے بازکوئی اورنہیں خود آسٹریلیائی کپتان ایرون فنچ تھے، جنہوں نے بائیں ہاتھ کےاس گیند بازپرلمبے لمبےچھکے لگائے۔

      محمد عرفان نے لٹائے ایک اوورمیں 26 رن

      محمد عرفان کواکثران کے قد کا فائدہ ملتا ہے اوروہ اپنی تیزی اورباؤنس سے بلے بازوں کو پریشان کرتے ہیں۔ حالانکہ ان کی اسی تیزی اورباؤنس کا ایرون فنچ نے فائدہ اٹھایا۔ ایرون فنچ نے سڈنی ٹی -20 میں اننگ کے تیسرے اوورمیں محمد عرفان کے اوورمیں 26 رن بنا ڈالے۔ محمد عرفان کے اوورمیں ایرون فنچ نے تین چوکے اوردوچھکے لگائے۔

      سڈنی ٹی -20 میں ایرون فنچ کی طوفانی اننگ۔
      سڈنی ٹی -20 میں ایرون فنچ کی طوفانی اننگ۔


      ایرون فنچ کا کہرام

      تیسرا اوورپھینکنےآئے محمد عرفان کی پہلی ہی گیند پرایرون فنچ نے مڈوکٹ کے اوپرسے چھکا لگایا۔ دوسری گیند محمد عرفان نے سلواوورپھینکی، جسے ایرون فنچ نے مڈوکٹ کی طرف چوکے کے لئے پہنچا دیا۔ تیسری گیند عرفان نےآف اسٹمپ کے باہرشارٹ پھینکی، جسےایرون فنچ نے چوکے لئے پہنچا دیا۔ یہ گیند نو بال بھی نکلی۔ اگلی گیند فری ہٹ تھی اور اس کا فائدہ ایرون فنچ نے اٹھایا اورایک بارپھرچھکا لگا دیا۔ اس باریہ چھکا اسکوائرلیگ کے اوپرسے گیا۔ چوتھی گیند کسی طرح خالی ہوگئی۔ حالانکہ پانچویں گیند پرایرون فنچ نے ایک بارحملہ بولتے ہوئےلانگ آف باؤنڈری پرچوکے لئے پہنچا دیا۔ آخری گیند پرایرون فنچ نے ایک رن لیا اوراس طرح محمد عرفان کے ایک اوورمیں 26 رن بنالئے۔



      محمد عرفان کی سب سے خراب کارکردگی

      واضح رہے کہ محمد عرفان کو ساڑھے تین سال بعد پاکستان کی ٹی -20 ٹیم میں جگہ ملی تھی اوروہ پہلے ہی میچ میں بری طرح پٹ گئے۔ محمد عرفان نے اپنے دواوورمیں 31 رن لٹائے۔ یہ ان کے کیریئرکی سب سے خراب کارکردگی ہے۔ اس سے قبل محمد عرفان نے کسی بھی فارمیٹ کے کرکٹ میں دو اوورمیں اتنے رن نہیں لٹائے ہیں۔

      ایرون فنچ نے توڑا چھکوں کا ریکارڈ

      واضح رہے کہ ایرون فنچ نے پاکستان کے خلاف جیسے ہی دوسرا چھکا لگایا، ان کا بین الاقوامی کرکٹ میں چھکوں کی ڈبل سنچری پوری ہوگئی۔ وہ سب سے تیزی سے 200 چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے محض 181 اننگوں میں 200 بین الاقوامی چھکے پورے کئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے 214 اننگوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
      First published: