VIDEO: ہوٹل پہنچ کر اپنے کمرے میں بھاگ جاؤں گا... سب عمران کی طرح پاگل ہیں... عبدالصمد نے کیوں کہا ایسا؟
سب عمران کی طرح پاگل ہیں... عبدالصمد نے کیوں کہا ایسا؟
عبدالصمد نے راجستھان رائلز کے جبڑے سے فتح چھین لی۔ صمد نے آخری گیند پر چھکا لگا کر سن رائزرس حیدرآباد کو جیت دلائی۔ انہوں نے 7 گیندوں پر 17 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس جیت کے ساتھ ہی حیدرآباد کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں زندہ ہیں۔
نئی دہلی: سن رائزرس حیدرآباد کے آل راؤنڈر عبدالصمد (Abdul Samad) کی چرچہ زوروں پر ہے۔ صمد نے راجستھان رائلز (RR vs SRH) کے خلاف آئی پی ایل کے 52 ویں میچ میں آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ اس جیت کے ساتھ ہی حیدرآباد کی ٹیم نے خود کو پلے آف کی دوڑ میں برقرار رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں صمد طنزیہ انداز میں عمران ملک سمیت ساتھی کھلاڑیوں کو پاگل کہہ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو آئی پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے اپ لوڈ کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں حیدرآباد کے تیز گیند باز عمران ملک اور عبدالصمد نظر آ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے بعد کی ہے۔ دونوں کھلاڑی مستی مزاق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عمران نے کہا کہ اس نے 8-9 کیک منگوائے ہیں اور اندازہ لگائیں کہ صمد کے ساتھ کیا ہوگا؟ اس کے بعد عبدالصمد یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ وہ ہوٹل پہنچ کر اپنے کمرے میں بھاگ جائیں گے کیونکہ سب عمران کی طرح پاگل ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آخری اوور میں ان کے دماغ میں کیا چل رہا تھا؟ اس پر صمد نے کہا کہ ان کا مقصد ٹیم کو جیت دلانا تھا۔
سندیپ شرما کا نو گیند کرنا پڑا بھاری میچ کے بارے میں بات کریں تو راجستھان رائلز نے حیدرآباد کے خلاف آخری گیند پر سندیپ شرما کا نو بال کرنا بھاری پڑا، جس کی وجہ سے ٹیم تقریباً جیتی ہوئی میچ چار وکٹوں سے ہار گئی۔ سن رائزرس حیدرآباد کو آخری اوور میں جیت کے لیے 17 رنز درکار تھے اور پھر آخری گیند پر پانچ رنز اور گیند سندیپ شرما کے ہاتھ میں تھی۔ جیسے ہی کریز پر کھڑے عبدالصمد (سات گیندوں میں ناٹ آؤٹ 17) کا شاٹ سیدھا جوس بٹلر کے ہاتھ میں گیا، راجستھان نے جشن منانا شروع ہی کیا تھا کہ نو بال کا سائرن بج گیا۔ اگلی گیند پر صمد نے چھکا لگا کر ٹیم کو یادگار فتح دلا دی۔
گلین فلپس نے 7 گیندوں پر 25 رنز بنائے اس سے قبل راجستھان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دو وکٹ پر 214 رنز بنائے لیکن سن رائزرز نے آخری گیند تک 6 وکٹ پر 217 رنز بنا کر 10 میچوں میں چوتھی جیت درج کی۔ حیدرآباد کو آخری دو اووروں میں جیت کے لیے 41 رنز درکار تھے، تب مین آف دی میچ گلین فلپس نے کلدیپ یادو کے خلاف ہیٹ ٹرک چھکا اور چوکا لگا کر میچ کا رخ اپنی ٹیم کی طرف موڑ دیا۔ انہوں نے سات گیندوں پر 25 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔