ہوم » نیوز » اسپورٹس

عرفان پٹھان کو بتایا گیا اگلا دہشت گرد حافظ سعید تو رچا چڈھا نے کہی یہ بڑی بات

ایک ٹوئٹر صارف نے عرفان پٹھان کے لئے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ دہشت گرد حافظ سعید بننا چاہتے ہیں۔

  • Share this:
عرفان پٹھان کو بتایا گیا اگلا دہشت گرد حافظ سعید تو رچا چڈھا نے کہی یہ بڑی بات
رچا چڈھا نے لکھا کہ یہ فرضی اکاونٹ ہے

نئی دہلی۔ اپنی تیز رفتار گیندبازی سے دنیا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو پریشان کر دینے والے سابق آل راونڈر عرفان پٹھان (Irfan Pathan) ٹوئٹر پر اپنے اوپر کئے گئے کمنٹ کو لے کر مایوس ہیں۔ دراصل، عرفان پٹھان کے مایوس ہونے کا سبب ایک کمنٹ تھا جو ٹوئٹر پر ان کے خلاف کیا گیا تھا۔ ایک ٹوئٹر صارف نے عرفان پٹھان کے لئے لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ وہ دہشت گرد حافظ سعید بننا چاہتے ہیں۔ جس کے بعد سابق ہندستانی آل راونڈر نے اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ یہ کچھ لوگوں کی ذہنیت ہے۔ ہم کہاں پہنچے ہیں؟ شرمناک اور گھٹیا‘۔






اب رچا چڈھا نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ فرضی اکاونٹ ہے۔ یہ حقیقی شخص نہیں ہے۔ رچا چڈھا کے اس ردعمل کے بعد عرفان پٹھان نے کہا کہ مگر کوئی اسے مینیج تو کر ہی رہا ہے۔

عرفان پٹھان نے حال ہی میں گریگ چیپل پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا کیرئیر تباہ کرنے کے لئے صرف گریگ چیپل کو قصوروار بتانا صحیح نہیں ہے۔ یہ خبر ایک نجی چینل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شئیر کی۔ اس خبر پر ایک ٹوئٹر اکاونٹ سے بیحد ہی گھٹیا کمنٹ کیا گیا۔ اس میں لکھا گیا ’ عرفان پٹھان اگلے حافظ سعید بننے کے اپنے منصوبوں کو چھپا نہیں پا رہے ہیں‘۔

عرفان پٹھان نے جامعہ مسئلہ پر بھی ٹویٹ کیا تھا۔ عرفان پٹھان نے کہا تھا کہ جامعہ میں کسی ایک مذہب کے لوگ نہیں پڑھتے ہیں۔ پٹھان نے کہا کہ جامعہ پر ٹویٹ کرنے سے پہلے انہوں نے ہر مذہب کے لڑکوں سے بات کی تھی۔ پٹھان نے کہا کہ انہوں نے جو ٹویٹ کیا، وہ بھی فکر انگیز تھا، کوئی لڑانے والا نہیں۔
First published: Jul 03, 2020 02:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading