DP World ILT20 کے فائنل میں ڈیزرٹ وائپر کو 7 وکٹوں سے ہراکر اڈانی گلف جائنٹس بنا چمپئن

DP World ILT20 کے فائنل میں ڈیزرٹ وائپر کو 7 وکٹوں سے ہراکر اڈانی گلف جائنٹس بنا چمپئن

DP World ILT20 کے فائنل میں ڈیزرٹ وائپر کو 7 وکٹوں سے ہراکر اڈانی گلف جائنٹس بنا چمپئن

لن نے 50 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رنوں کی دھماکہ دار اننگ کھیلی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Dubai
  • Share this:
    گیرہارڈ ایراسمس (Gerhard Erasmus) کے شاندار 30 رنوں اور شیمرون ہیٹمائر کے صحیح وقت پر جارحانہ ناٹ آوٹ 25 رن جب ہ کرس لن کے ناٹ آوٹ 72 رنوں کی مدد سے اڈانی گلف جائنٹس دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں فائنل میں ڈیزرٹ وائپر کو سات وکٹوں سے ہرا کر ڈی پی ورلڈ اائی ایل ٹی 20 کے چمپئن کے طور پر ابھرا ہے۔ گلف جائنٹس نے کارلوس براتھ ویٹ کے شاندار تین وکٹوں کے اسپیل کے ذریعے سے ڈیزرٹ وائپر کو 20 اوور میں 8 وکٹ پر 146 رنوں پر روک دیا اور پھر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پہلے فارمیٹ کو ایک دلچسپ اختتام پر پہنچایا۔

    اتوار کو بڑی تعداد میں موجود شائقین نے اسٹیڈیم میں جوشیلا ماحول بنادیا تھا۔ لن نے 50 گیندوں میں 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رنوں کی دھماکہ دار اننگ کھیلی۔ انہوں نے ایراسمس کے ساتھ 62 گیندوں میں 73 رن جوڑے، جنہوں نے تیسرے وکٹ کے لیے 33 گیندوں پر 30 رن بنائے۔ اس کے بعد انہوں نے ہیٹمائر کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 25 گیندوں میں ناٹ آوٹ 50 رن کی شراکت داری کی۔ ہیٹ مائر نے 13 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 25 رن بنا کر گلف جائنٹس کے اوپر سے دباو کو کم کیا۔


    وینندو ہسرانگا کی 27 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 55 رنز کی اننگز کے باوجود ڈیزرٹ وائپر بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ سیم بلنگز نے بھی 29 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 37 گیندوں میں 72 رنز جوڑے۔ کارلوس براتھویٹ (19 رنز دے کر 3) اور قیس احمد (29 رنز دے کر 2) نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ڈیزرٹ وائپرز کی اننگز کو فلاپ کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ’سراج کا راج تو ابھی بس شروع ہوا ہے‘ محمد سراج نے صرف 50 میچوں میں حاصل کیا یہ مقام

    یہ بھی پڑھیں:

    DRS ریویو کے لیے روہت کے سامنے ضد کرنے لگے کلدیپ یادو، پھر چونک گئے کپتان، Video

    گلف جائنٹس نے ڈیزرٹ وائپر کو 7وکٹوں سے ہرایا۔ ڈیزرٹ وائپر نے 20 اوور میں 8 وکٹ پر 146 رن بنائے۔ گلف جائنٹس نے اسی کے ساتھ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا پہلا سیزن اپنے نام کرلیا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: