ہوم » نیوز » اسپورٹس

عادل راشد کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی تیاری، ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے کہی یہ بات

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے عادل راشدکی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سری لنکا اور ہندوستان کے مجوزہ دورے کے ٹیسٹ میں واپسی کے بارے میں لیگ اسپنر عادل راشد سے بات کرے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 12, 2020 06:16 PM IST
  • Share this:
عادل راشد کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی تیاری، ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے کہی یہ بات
عادل راشد کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی تیاری

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے عادل راشدکی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ سری لنکا اور ہندوستان کے مجوزہ دورے کے ٹیسٹ میں واپسی کے بارے میں لیگ اسپنر عادل راشد سے بات کرے گی۔ انگلینڈ کے اسٹار اسپنر عادل راشد محدود اووروں کی کرکٹ میں ٹیم کے نمبر ایک اسپن گیند باز ہیں۔ عادل راشد نے حال ہی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی-20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عادل راشد کو بہترین کارکردگی اورجلد ہی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا صلہ مل سکتا ہے۔ جنوری 2019 سے عادل راشد ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے ہیں۔

سلور ووڈ نے کہا ہے کہ عادل راشد کی ٹیسٹ میں واپسی ایک تربیتی کیمپ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ وہ عادل راشد سے ٹیسٹ میں واپسی کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، لیکن وہ آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کے اختتام تک ان تمام چیزوں کو ٹھنڈے بستے میں ڈال سکتے ہیں۔ کوچ سلور ووڈ نے کہا کہ میں ٹیم میں منتخب کرنے سے پہلے اس کے ہاتھ میں سرخ گیند دیکھنا چاہتا ہوں۔ معاملات ہو رہے ہیں، بات چیت آہستہ سے چل رہی ہے۔


انگلینڈ کے اسٹار اسپنر عادل راشد محدود اووروں کی کرکٹ میں ٹیم کے نمبر ایک اسپن گیند باز ہیں۔
انگلینڈ کے اسٹار اسپنر عادل راشد محدود اووروں کی کرکٹ میں ٹیم کے نمبر ایک اسپن گیند باز ہیں۔


سلور ووڈ سے پوچھا گیا کہ کیا عادل راشد ٹیسٹ کھیلنے کو تیار ہے۔ کوچ نے کہا کہ ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور میں ابھی اس پر توجہ مرکوز نہیں کرنا چاہتا۔ ہمیں پہلے ونڈے سیریز جیتنی ہے، اس کے بعد ہم اس پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ عادل راشد نے 2015 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا تھا، لیکن 5 سال میں اس اسٹار کھلاڑی نے صرف 19 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک راشد کی کارکردگی زیادہ خاص نہیں رہی ہے اور انہوں نے 19 میچوں میں 60 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی راشد 102 ون ڈے میچوں میں 151 وکٹیں لے چکے ہیں جبکہ 49 ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں 49 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 12, 2020 06:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading