ورلڈ کپ 2019: رو پڑا یہ زبردست بلے باز، کہا۔ فٹ تھا پھر بھی زخمی بتا کر کر دیا عالمی کپ سے باہر
محمد شہزاد افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز ہیں اور وہ ٹیم کے لئے بلے بازی کی شروعات بھی کرتے ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 10, 2019 11:16 AM IST

محمد شہزاد
افغانستان کے وکٹ کیپر محمد شہزاد نے اپنے ملک کے بورڈ پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 سے باہر کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوری طرح سے فٹ ہیں اس کے بعد بھی انہیں زخمی بتاتے ہوئے ورلڈ کپ 2019 سے واپس بلا لیا گیا ہے۔
انہوں نے اسپورٹ اسٹار سے بات چیت میں کہا’’ میں نیٹس میں پریکٹس کر رہا تھا تبھی ٹیم منیجر نے مجھے بلایا اور کہا کہ میں ان فٹ ہوں اور مجھے واپس گھر جانا پڑے گا۔ ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے پہلے سے ہی میرے ریپلیسمنٹ( اکرام علی ) کو بلا لیا تھا لیکن مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں ان فٹ ہوں‘‘۔
تاہم افغانستان کرکٹ بورڈ نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ شہزاد افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز ہیں اور وہ ٹیم کے لئے بلے بازی کی شروعات بھی کرتے ہیں۔ حالانکہ ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں وہ بری طرح سے ناکام رہے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف صفر اور سری لنکا کے خلاف وہ 7 رن ہی بنا سکے تھے۔
