افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان جمعہ کو اائی پی ایل میں کافی لمبے وقت بعد برسے، لیکن جب برسے، تو ان کی دھن پر گجرات ٹائٹنس نے نو وکٹ سے جیت درج کرتے ہوئے جھوم اٹھا۔ پچھلے کچھ میچ راشد کے لیے سوکھے سوکھے جارہے تھے اور فینس انہیں وکٹ چٹکاتے دیکھنے کے لیے ترس گئے تھے۔ لیکن راجستھان کے خلاف پٹھان کی لیگ اسپن کا غضب کا جادو چلا، راشد نے چار اووروں میں 14 رن دے کر تین وکٹ چٹکائے۔ اور وہ پلیئر آف دی میچ منتخب ہوگئے۔ اور اتنا ہی نہیں راشد خان اس مطاہرے کے بعد سے پرپل کیپ کی ریس میں فی الحال نمبر تین کے گیندبازہوگئے ہیں۔
گھریلو پچ پر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرنے والی راجستھان کے وکٹوں کی مسلسل جھڑی لگ جانے میں راشد نے اشون، ہیٹ مائر اور ریان پراگ کو پویلین واپس بھیجا۔ پراگ اور ہیٹ مائر دونوں ہی راشد خان کی گیندوں کو سمجھ نہیں پائے۔ فی الحال جمعہ تک راشد خان لیگ مین سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بالروں میں مشترکہ طور سے شمیع 18 وکٹ، کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔ یہ بھی پڑھیں:
راشد گجرات کے لیے کتنے اہم ہیں یہ کارکردگی ظاہر کرتی ہے اور یہ صرف گجرات کے لیے نہیں بلکہ دنیا کی تمام ٹیموں کے لیے ہے، جو مختلف لیگز میں کھیلتی ہیں۔ افغانستان کے علاوہ راشد سال بھر ان ٹیموں سے بھاری رقم کماتے ہیں۔
راشد ایک سال میں افغانستان بورڈ سے فیس کے طور پر تقریباً 73 لاکھ روپے(ہندوستانی رقم میں) وصول کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں گجرات کی ٹیم سے سالانہ فیس کے طور پر 15 کروڑ، بگ بیش لیگ سے تقریباً تین کروڑ، پاکستان لیگ سے تقریباً 36 لاکھ ہندوستانی کرنسی اور جنوبی افریقہ لیگ سے تقریباً ایک کروڑ 44 لاکھ روپے ملتے ہیں۔ مجموعی طور پر لیگ اسپن کی بنیاد پر پوری دنیا کے بلے بازوں کو اپنی انگلیوں پر نچانے والے راشد خان صرف پوری لیگ سے تقریباً اکیس کروڑ روپے سالانہ کماتے ہیں۔ اس میں افغانستان بورڈ سے ملنے والے 73 لاکھ روپے شامل نہیں ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔