ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد نبی کی موجودگی میں پہلی بارہاری ان کی ٹیم، ریکارڈوں کا شہنشاہ بن گیا ہے یہ افغانی کرکٹر

افغانستان کے رہنے والے محمد نبی سن رائزرس حیدرآباد کے لئے آئی پی ایل میں ہمیشہ ہی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔

  • Share this:
محمد نبی کی موجودگی میں پہلی بارہاری ان کی ٹیم، ریکارڈوں کا شہنشاہ بن گیا ہے یہ افغانی کرکٹر
محمد نبی سن رائزرس حیدرآباد کے لئے خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔

آئی پی ایل 2019 اس وقت پورے شباب پرہے۔ سبھی ٹیمیں اپنا پہلا راونڈ مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ پہلا راونڈ مکمل ہونے کے ساتھ ہی پلے آف میں جانے والی ٹیموں کی تصویربھی صاف ہوجائے گی۔ اس دوران تمام کھلاڑی اپنی ٹیموں کو جیت سے ہمکنارکرانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم میں ایک ایسا کھلاڑی ہے، جسے جب کھیلنے کا موقع ملتا ہے تواس کی ٹیم ضرور جیت حاصل کرتی ہے۔ گزشتہ روزممبئی انڈینس کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں محمد نبی کے کھیلنے کے بعد بھی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



محمد نبی سن رائزرس حیدرآباد کے لئے آئی پی ایل میں ہمیشہ ہی خوش قسمت ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے آج تک اس ٹیم کی طرف سے 8 میچ کھیلے ہیں، جس میں 7 میچوں میں جیت حاصل ہوئی ہے۔ کل پہلا موقع تھا جب حیدرآباد کوممبئی انڈینس نے شکست دی ہے۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتےہوئے ممبئی انڈینس نے 20 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر136 رن بنائے تھے، جسے سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم نہیں حاصل کرسکی۔ 137 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری سن رائزرس کی ٹیم محض 96 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی۔


افغانستان کے رہنے والے محمد نبی نے سن رائزرس حیدرآباد کو 2017 میں جوائن کیا تھا۔ نبی نے سال 2017 میں تین اورسال 2018 میں دومیچ کھیلے تھے۔ آئی پی ایل 2019 میں سن رائزرس حیدرآباد نے پہلے انہیں رائل چیلنجرس بنگلورکے خلاف موقع دیا۔ اس میں انہوں نے 11 رن دے کر4 وکٹ حاصل کئے اورٹیم کی جیت طے کردی۔ حالانکہ ممبئی کے خلاف بھی انہیں موقع ملا، لیکن وہ جیت نہیں دلاپائے۔ تاہم اس میچ میں بھی انہوں نے کفایتی گیند بازی کی۔ محمد نبی نے 4 اوورمیں 13 رن دے کرکپتان روہت شرما کا وکٹ حاصل کیا۔  انہوں نے بلے بازی میں 14 گیندوں پر11 رن بنائے تھے۔

محمد نبی کے اعدادوشمار کودیکھتے ہوئے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ یہ کھلاڑی سن رائزرس حیدرآباد کے لئے خوش قسمت ہے۔ انہوں نے مجموعی طورپر 8 میچ کھیلے ہیں اور کل 10 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے 150 رن خرچ کئے ہیں۔ وہیں بلے بازی کی اگربات کریں توانہوں نے 8 میچوں میں ایک میچ میں ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 48 رن بنائے ہیں۔ سن رائزرس حیدرآباد پوائنٹ ٹیبل میں چنئی سپرکنگس کے بعد دوسرے نمبرپرہے ہیں۔


 
First published: Apr 07, 2019 05:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading