ہوم » نیوز » اسپورٹس

رمضان کے مبارک مہینے میں شہزاد نے مانگی تھی دھونی کے لئے دعا، پھردھونی کی موجودگی میں ہوا یہ کرشمہ!۔

شہزاد دھونی کو شہزاد اپنا آئیڈیل مانتے ہیں، انہیں دھونی سے زبردست لگاو ہے اوروہ کئی چیزوں میں ان کو فالو بھی کرتے ہیں۔

  • Share this:
رمضان کے مبارک مہینے میں شہزاد نے مانگی تھی دھونی کے لئے دعا، پھردھونی کی موجودگی میں ہوا یہ کرشمہ!۔
محمد شہزاد نے زبردست سنچری لگائی۔

ایشیا کپ کے سپر-4 کے مقابلے میں افغانستان کے وکٹ کیپراورسلامی بلے باز محمد شہزاد نے طوفانی سنچری لگائی۔ شہزاد نے ہندوستان کے خلاف 116 گیندوں میں 124 رنوں کی اننگ کھیلی۔ یہ شہزاد کی پانچویں ونڈے سنچری اورہندوستان کے خلاف پہلی سنچری لگائی۔


خاص بات یہ ہے کہ محمد شہزاد نے ٹیم انڈیا کے خلاف تب سنچری لگائی ہے جب ایم ایس دھونی 200 ویں ونڈے میچ میں کپتانی کررہے ہیں۔ دراصل دھونی کو شہزاد اپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ شہزاد کو دھونی سے خاص لگاو ہے اوروہ کئی چیزوں میں ان کو فالو بھی کرتے ہیں۔


محمد شہزاد دھونی کی ہی طرح ہیلی کاپٹرشاٹ کھیلتے ہیں۔ محمد شہزاد کو ایم ایس بھی کہا جاتا ہے، جو دھونی کا بھی لقب ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہزاد 77 نمبر کی جرسی پہنتے ہیں۔ شہزاد نے دھونی کو دیکھ کر ہی جرسی کا یہ نمبرمنتخب کیا ہے۔ دھونی ساتویں نمبر کی جرسی پہنتے ہیں جو کہ ان کے لئے قسمت والا ہے۔


محمد شہزاد دھونی کے اتنے بڑے مداح ہیں کہ وہ ان کے لئے اپنی نیند تک قربان کرسکتے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف اپنا ٹسٹ ڈیبیو کرنے سے قبل شہزاد نے بیان دیا تھا کہ انہیں کھانا اورسونا بہت پسند ہے، لیکن دھونی کے لئے وہ نیند تک قربان کرسکتے ہیں۔

شہزاد نے انٹرویو میں بیان دیا تھا "ایک وقت ٹیم انڈیا ویسٹ انڈیز میں فائنل میچ کھیل رہی تھی۔ دھونی اننگ کے آخر میں بلے بازی کررہے تھے اور آخری اوور میں تقریباً 15 رن چاہئے تھے۔ وہ رمضان کا وقت تھا اور افطار میں 4-3 منٹ باقی تھا اور کھانا میرے سامنے رکھا تھا، کہتے ہیں کہ اس وقت اللہ سے جو بھی مانگو، وہ مل جاتاہے"۔
First published: Sep 26, 2018 12:13 AM IST