உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: نجیب اللہ اور مجیب کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو روندا، شان سے سپر-4 میں انٹری

    نجیب اللہ اور مجیب کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو روندا

    نجیب اللہ اور مجیب کی بدولت افغانستان نے بنگلہ دیش کو روندا

    ایشیا کپ 2022 میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ 128 رنوں کے ہدف کو 18.3 اوور میں تین وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 (Asia Cup-2022) میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ 128 رنوں کے ہدف کو 18.3 اوور میں تین وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔ مصدق حسین کی گیند پر نجیب اللہ زادران نے فاتحانہ چھکا لگایا۔ نجیب اللہ 43 جبکہ ابراہیم زادران 42 رن بناکر ناٹ آوٹ لوٹے۔ افغانستان کے گیند باز مجیب الرحمن نے پہلے اپنی گیند بازی کی اسپن کا جادو چلایا۔ پھر نجیب اللہ زادران اور ابراہیم زادران نے بلے بازی سے بنگلہ دیش کو ہرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح سے افغانستان کی ٹیم سپر-4 میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

      افغانستان کے لئے نجیب اللہ زادران نے 17 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 43 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ ابراہیم زادران نے 41 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 42 رن بنائے اور ناٹ آوٹ لوٹے۔ حضرت اللہ ججئی نے 26 گیندوں پر تین چوکے لگاتے ہوئے 23 رن بنائے۔ افغانستان کو پہلا جھٹکا 15 رن کے اسکور پر لگا، جب رحمان اللہ گرباز (11) کو شکیب الحسن نے اسٹمپ کردیا۔ کپتان محمدد نبی کو محمد سیف الدین نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ حضرت اللہ ججئی کو مصدق حسین نے شکار بنایا۔ نجیب اللہ نے مصدق کی گیند پر فاتحانہ چھکا لگایا۔

      اس سے قبل بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے مصدق حسین (48 ناٹ آوٹ) اننگ کی بدولت 20 اوور میں سات وکٹ پر 127 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کے دونوں سلامی بلے باز محمد نعیم (6) اور انعام الحق (5) کے وکٹ گنوا دیئے۔ 21 سال کے آف اسپنر مجیب الرحمن نے محمد نعیم کو کیرم بال پر بولڈ کرنے کے بعد انعام الحق کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ کپتان شکیب الحسن (11) نے نوین الحق پر مسلسل دو چوکے لگائے، لیکن مجیب الرحمن نے اگلے اوور میں انہیں بھی ایل بی ڈبلیو آوٹ کردیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پاور پلے میں تین وکٹ پر 28 رن ہی بناسکی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: