نئی دہلی: افغانستان کے کپتان محمد نبی نے انکشاف کیا ہے کہ ایشیا کپ 2022 میں سپر۔4 کے قریبی مقابلے میں پاکستان سے ہارنے کے بعد ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے فوراً میدان کو چھوڑ دیا تھا۔ اس کے بعد ٹیم ہوٹل پہنچ کر انہوں نے گرین ٹی پی اور نیند کی کچھ گولیاں لی تھیں۔
ایشیا کپ 2022 کے شروع ہونے سے پہلے افغانستان کی ٹیم سے حقیقت میں کسی کو کچھ بھی امید نہیں تھی۔ حالانکہ انہوں نے محمد نبی کی کپتانی میں شاندار طریقے سے اپنی مہم کی شروعات کی۔ انہوں نے اپنی مہم کی شروعات سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل دو جیت کے ساتھ کی۔ اس طرح افغانستان اپنے گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گیا اور سپر۔4 کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سپر۔4 مرحلے میں افغانستان کرکٹ ٹیم اپنی لے جاری نہیں رکھ سکی۔ انہوں نے سری لنکا اور پاکستان کے خلاف مسلسل دو ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ (7 ستمبر) کو پاکستان کے خلاف میچ ہائی وولٹیج تھا۔ افغانستان نے اس میچ میں 9 وکٹ جھٹک لئے تھے اور میچ کو آخری اوور تک لے گئے تھے، لیکن نسیم شاہ نے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر چھکے لگاکر پاکستان کو ایک وکٹ سے جیت دلا دی۔
اگلے ہی دن افغانستان کا سامنا ہندوستان سے ہونا تھا اور کھلاڑی تھکے ہوئے تھے۔ کپتان محمد نبی نے مزید کہا کہ وہ کھیل کے بعد اتنے تھک گئے تھے کہ انہیں ہندوستان کے خلاف کھیل کے لئے آرام کرنے کے لئے نیند کی گولیاں لینی پڑیں۔ ہندوستان کے خلاف ٹاس جیتنے کے بعد محمد نبی نے کہا، ’ٹیم سے بات کرنے کے بعد سیدھے میدان سے نکل گئے، گرین ٹی پی اور پھر کچھ نیند کی گولیاں لیں! (ہنستے ہوئے) سبھی میچوں میں لڑکوں نے حقیقت میں اچھا کھیلا ہے‘۔
واضح رہے کہ افغانستان کو ہندوستان کے ہاتھوں 101 رنوں کی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 212 رنوں کا اسکور بنایا۔ اس میچ میں وراٹ کوہلی نے ناٹ آوٹ 122 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اپنی اننگ میں انہوں نے 12 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ یہ ان کی 71ویں انٹرنیشنل سنچری رہی۔ ٹی20 انٹرنیشنل میں یہ وراٹ کوہلی کی پہلی سنچری ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔