ہوم » نیوز » اسپورٹس

افغانستان کا 'دھونی' پاکستان جانے کے سبب معطل، عالمی کپ سے بھی ہوگئی تھی چھٹی

محمد شہزاد کوعالمی کپ کے درمیان میں ہی افغانستان بھیج دیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی کافی ہنگامہ ہوا تھا۔

  • Share this:
افغانستان کا 'دھونی' پاکستان جانے کے سبب معطل، عالمی کپ سے بھی ہوگئی تھی چھٹی
محمد شہزاد کوافغانستان کرکٹ بورڈ نے معطل کردیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپربلےباز محمد شہزاد کا معاہدہ غیرمعینہ مدت کے لئے منسوخ کردیا ہے۔ ان کے خلاف یہ کارروائی بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکی گئی ہے۔ بورڈ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزاد نے بورڈ کی ملک سے باہرسفرکرنے کی حکمت عملی پرعمل نہیں کیا۔ اس کے علاوہ انہیں بورڈ کی نظم و ضبط کمیٹی نے 20 اور 24 جولائی کوبلایا تھا، لیکن وہ نہیں آئے۔ یہ میٹنگ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ سے متعلق نظم و ضبط معاملےکی سماعت کے لئے بلائی گئی تھی، لیکن شہزاد نہیں آئے۔ اب یہ کمیٹی عیدالاضحیٰ کے بعد پھرسے ملےگی اورآگے کی کارروائی پر غورکرے گی۔


پاکستان میں ہیں محمد شہزاد


ای ایس پی این کرک انفوکی خبرکے مطابق محمد شہزاد اس وقت پاکستان کے پشاورمیں ہیں اوروہیں پرپریکٹس کررہے ہیں۔ گزشتہ سال افغانستان کرکٹ بورڈ نے انہیں وارننگ دی تھی کہ وہ مستقل طورپرافغانستان میں رہیں اوریہیں پرپریکٹس کریں۔ ایسا نہیں کرنے پران کا معاہدہ ختم کردیا جائے گا۔


محمد شہزاد افغانستان کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں۔
محمد شہزاد افغانستان کے سب سے کامیاب بلے باز ہیں۔


پاکستان میں گزرا ہے شہزاد کا بچپن

واضح رہے کہ شہزاد کا بچپن پشاورمیں پناہ گزیں کیمپ میں بیتا تھا، لیکن وہ بنیادی طور پر افغانستان کے نانگرہارعلاقے میں رہنے والے ہیں۔ افغانستان کے کئی کرکٹرپاکستان- افغانستان سرحد کے پاس ہی پلے بڑھے ہیں۔ محمد شہزاد بھی ان میں سے ایک ہیں، ان کی شادی بھی پشاورمیں ہی ہوئی ہے۔ کئی افغان کرکٹرپشاورمیں غیرمستقل شہری کے طور پر رہتے ہیں۔

محمد شہزاد نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنا سیکھا تھا۔
محمد شہزاد نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنا سیکھا تھا۔


عالمی کپ کے دوران شہزاد کوبھیج دیا تھا گھر

واضح رہے کہ محمد شہزاد کوعالمی کپ کے درمیان میں ہی افغانستان بھیج دیا گیا تھا۔ ان کے لئے کہا گیا تھا کہ ان کے گھٹنے میں چوٹ ہے۔ حالانکہ محمد شہزاد نے اس کی تردید کی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں غلط طریقے سے باہرکیا گیا ہے۔ وہ فٹ تھے، لیکن کپتان اورٹیم مینیجرنے انہیں زخمی قراردے دیا۔

سب سے کامیاب بلے بازہیں محمد شہزاد

محمد شہزاد افغانستان کی طرف سے ونڈے میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازہیں۔ انہوں نے 84 میچوں میں 33.66 کی اوسط سے 2727 رن بنائے ہیں۔ شہزاد افغانستان کے وکٹ کیپربلےباز ہیں اوروہ ٹیم کے لئے بلےبازی کی شروعات بھی کرتے ہیں۔ حالانکہ ورلڈ کپ کے پہلے دومیچوں میں بری طرح ناکام رہے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف وہ صفراورسری لنکا کے خلاف 7 رن بناسکے تھے۔

دھونی کے فین ہیں شہزاد

شہزاد خود کوٹیم انڈیا کے اسٹارمہندرسنگھ دھونی کا فین بتاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ دھونی کول ہیں اوروہ خود آگ ہیں۔ بس یہی دونوں میں فرق ہے۔ وہ بلے بازی میں بھی دھونی کی کاپی کرتے ہیں اورخود کوایم ایس کہلانا پسند کرتے ہیں۔
First published: Aug 10, 2019 10:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading