உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرکٹ میں پھر آیا بال ٹمپرنگ کا معاملہ، امپائر نے ٹیم کو بغیر کھیلے دے دیئے رن، جیت بھی ملی

    کرکٹ میں پھر آیا بال ٹمپرنگ کا معاملہ، امپائر نے ٹیم کو بغیر کھیلے دے دیئے رن

    کرکٹ میں پھر آیا بال ٹمپرنگ کا معاملہ، امپائر نے ٹیم کو بغیر کھیلے دے دیئے رن

    افغانستان نے تیسرے ونڈے (Afghanistan vs Netherlands) میں نیدر لینڈس کو 75 رنوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے سیریز پر 0-3 سے قبضہ بھی کرلیا، لیکن میچ کے دوران ایک بڑا تنازعہ دیکھنے کو ملا۔ نیدر لینڈس ٹیم پر امپائر نے بال ٹیمپرنگ کے سبب رنوں کا جرمانہ لگا دیا۔ اسی سبب افغانستان کو بغیر کھیلے رن مل گئے۔

    • Share this:
      دوحہ: افغانستان نے تیسرے ونڈے (Afghanistan vs Netherlands) میں نیدر لینڈس کو 75 رنوں سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ٹیم نے سیریز پر 0-3 سے قبضہ بھی کرلیا، لیکن میچ کے دوران ایک بڑا تنازعہ دیکھنے کو ملا۔ نیدر لینڈس ٹیم پر امپائر نے بال ٹیمپرنگ کے سبب رنوں کا جرمانہ لگا دیا۔ اسی سبب افغانستان کو بغیر کھیلے رن مل گئے۔ افغانستان کی ٹیم اس کے ساتھ ونڈے سپر لیگ (ODI Super League points table) کے پوائنٹ ٹیبل میں آسٹریلیا (Australia) کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں نیدر لینڈس کی ٹیم سب سے نچلے مقام پر ہے۔

      افغانستان کی اننگ کے 31 ویں اوور میں امپائر نے پایا کی نیدر لینڈس ٹیم کے کھلاڑیوں کے ذریعہ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ گیند باز برینڈن گلوور تھے۔  اس وجہ سے ٹیم پر پانچ رن کا جرمانہ لگایا گیا اور یہ رن افغانستان ٹیم میں جوڑ دیئے گئے۔ حالانکہ کسی کھلاڑی پر کوئی کارروائی نیہں ہوئی۔ میچ میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ پر 254 رن بنائے۔ ونڈے ڈیبیو کر رہے سلامی بلے باز ریاض حسن نے 75 گیندوں پر 50 رن بنائے۔ تین چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ نجیب اللہ زادران نے 59 گیندوں پر 71 رن بنائے۔ 8 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

      8 کھلاڑی دہائی کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکے

      نیدرلینڈس کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے42.4 اوور میں صرف 179 رن بناکر پویلین لوٹ گئی۔ سلامی بلے باز اسکاٹ ایڈورڈس نے 54 اور کالن نے 81 رن بنائے۔ ٹیم کا اسکور ایک وقت بغیر وکٹ کے 103 رن تھا، لیکن سلامی بلے باز کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم بکھر گئی۔ 8 بلے باز دہائی کے اعدادوشمار کو نہیں چھو سکے۔ افغانستان کی طرف سے قیس احمد نے سب سے زیادہ تین وکٹ لئے۔ اس کے علاوہ لیگ اسپنر راشد خان (Rashid Khan) نے بھی دو وکٹ حاصل کئے۔

      ٹیم نے نہیں گنوایا ہے ایک بھی مقابلہ

      افغانستان کی بات کریں تو ٹیم نے اب تک ونڈے سپر لیگ میں ایک بھی مقابلہ نہیں گنوایا اور سبھی 6 میچ جیتے ہیں۔ اس کے 60 پوائنٹ ہیں۔ وہیں آسٹریلیا کے 9 میچ کے بعد 60 پوائنٹ ہیں۔ اسے 6 میچ میں جیت ملی ہے جبکہ تین میں شکست۔ انگلینڈ کی ٹیم 95 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ وہیں ہندوستانی ٹیم کے 9 میچ کے بعد 49 پوائنٹ ہیں۔ ٹیم نے 9 میں سے 5 مقابلے جیتے ہیں جبکہ چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نیدر لینڈس کی ٹیم 25 پوائنٹ کے ساتھ سب سے نچلے مقام پر ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: