ہوم » نیوز » اسپورٹس

افغانستان کے کپتان راشد خان نےکہا- ہمارے لئے ہرسیریزاہم

افغانستان کےکپتان ہمارے کھیل کی سطح اب اوپراٹھ رہی ہےتوہرسیریزہمارے لئےاہم ہےاور یقینی طورپرہمارے کھلاڑی جیت کے مقصد کے ساتھ میدان پراتریں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 04, 2019 10:42 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
افغانستان کے کپتان راشد خان نےکہا- ہمارے لئے ہرسیریزاہم
راشد خان نے کہا- ہمارے لئےہرسیریز خاص ہے۔

لکھنؤ: ویسٹ انڈیز کے خلاف 6 نومبرسے شروع ہونے والی تین میچوں کی ایک روزہ سریز سے پہلےافغانستان کے کپتان راشد خان نےاتوارکو کہا کہ میدان پر حریف ٹیم کی صلاحیت کےاندازہ کی پرواہ کئے بغیر ان کی ٹیم کا مقصد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔گھریلومیدان کے طورپرلکھنؤ کےاٹل بہاری واجپئی اكانا اسٹیڈیم میں اپنا پہلا میچ كھیلنے جا رہی افغانستان ٹیم کےکپتان راشد نےصحافیوں سےکہا کہ ہمارے لئے ہرسریز اہم ہے۔ یہ معنی نہیں رکھتا کہ ہمارا حریف کون ہے۔ ہمارے کھیل کی سطح اب اوپراٹھ رہی ہےتوہر سیریز ہمارے لئےاہم ہے اوریقینی طورپرہمارے کھلاڑی جیت کے مقصد کے ساتھ میدان پر اتریں گے۔

انہوں نےکہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمارے سامنے ایشیا کپ اور ٹی 20 عالمی کپ جیسے دو بڑے ٹورنامنٹ ہیں، لہذا ہرسیریز اہم ہے اور ہمیں سریزدرسریزاپنی کارکردگی کو بہتربنانے پرتوجہ مرکوزکرنےکی ضرورت ہے۔ راشد خان نےکہا کہ ہماری منصوبہ بندی مضبوط ٹیموں کے ساتھ کھیلنا ہے، کیونکہ اس سے ہمیں کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع ملےگا اور ہم اہم مقابلوں میں مزید اعتماد کے ساتھ اتریں گے۔ بہترین ٹیموں کے خلاف کھیلنے میں ہمیں بہت کچھ سیکھنےکوملےگا۔ میچ درمیچ ہمیں پتہ چلےگا کہ کن کن شعبوں میں بہتری لانا ہے۔


انہوں نے کہا کہ اسپن گیند بازوں کے موافق حالات میں ان کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز پر برتری حاصل ہے۔ مگر ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ صرف پچ کے بھروسے ہی نہیں رہا جا سکتا۔ آپ کو ہر حال میں محنت کرنی پڑتی ہے۔ ہمارے پاس بہترین اسپن اٹیک ہے لیکن اس کے لئے میدان میں خود کو ثابت کرنا ہوگا۔ راشد خان نےایک سوال پرکہا کہ افغانستان کے کوچ لانس كلسنرانتہائی تجربہ کارکوچ ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے کافی کرکٹ کھیلا ہے۔ خوشی ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ اس سیریز میں ان کے تجربے کا افغان ٹیم کو کافی فائدہ ملے گا۔ 


بہت کم وقت میں ہی دنیا کے چوٹی کے اسپن بولنگ میں اپنا نام درج کرانے والے راشد نے کہا کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کسی بھی کھلاڑی کے لیے خاص حکمت عملی نہیں بنائی ہے۔ میں نے اپنے لئے منصوبہ بنایا ہے۔ اگر کسی کھلاڑی کے لیے تیاری کی تو میری لائن اور لینتھ بگڑ جائے گی۔افغان ٹیم کی مدد کرنے کے لئے ہندستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے راشد نےکہا کہ ہمیں ہمیشہ ہندستان سے مدد ملی ہے۔ ہم نے ہمیشہ ان کے شکرگزار رہیں گے۔ افغانستان کےکوچ لانس كلسنرنےاس موقع پرکہا کہ ہماری ترجیح ایک ٹیم کے طورپرخود کواوراسمارٹ بنانے کی ہے۔ ہماری ٹیم میں کافی باصلاحیت کھلاڑی ہیں لیکن ہم اس بات پر خاص توجہ دیں گے کہ ہم میچ کے رخ کو بہتر طریقے سے سمجھیں اورمیچ جیتنے کے لئے بہترحکمت عملی بنا کر اس پر عمل کریں۔
First published: Nov 04, 2019 10:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading