உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان عالمی کپ کھیلنے کے قریب، سابق چمپئن سری لنکا کو اترنا پڑسکتا ہے کوالیفائر میں

    World Cup Super League: افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا۔ اسی کے ساتھ اس کے عالمی کپ سپر لیگ میں 100 پوائنٹ بھی پورے ہوگئے ہیں اور ٹیم ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

    World Cup Super League: افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا۔ اسی کے ساتھ اس کے عالمی کپ سپر لیگ میں 100 پوائنٹ بھی پورے ہوگئے ہیں اور ٹیم ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

    World Cup Super League: افغانستان نے زمبابوے کے خلاف ونڈے سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا۔ اسی کے ساتھ اس کے عالمی کپ سپر لیگ میں 100 پوائنٹ بھی پورے ہوگئے ہیں اور ٹیم ٹیبل میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

    • Share this:
      دبئی: افغانستان (Afghanistan) کا ونڈے فارمیٹ میں شاندار کارکردگی جاری ہے۔ ٹیم نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا۔ یہ سیریز عالمی کپ سپرلیگ (World Cup Super League) کا حصہ ہے۔ افغانستان کے اسی کے ساتھ 100 پوائنٹ بھی پورے ہوگئے ہیں اور وہ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ ٹیم 100 پوائنٹ تک پہنچنے والی صرف دوسری ٹیم بھی ہے۔ دوسری طرف زمبابوے کی خراب کارکردگی جاری ہے۔ یہ ٹیم کی لیگ میں 11 ویں شکست ہے۔ وہ 13 ٹیموں کے ٹیبل میں 12ویں نمبر پر قابض ہے۔ افغانستان کی اچھی کارکردگی سے سابق چمپئن سری لنکا پر خطرہ منڈرانے لگا ہے۔ ایسے میں اسے ہندوستان میں 2023 میں ہونے والے ونڈے عالمی کپ کے لئے کوالیفائر تک میں کھیلنا پڑ سکتا ہے۔

      عالمی کپ سپر لیگ میں کل 13 ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں سبھی ٹیموں کو 3-3 میچوں کی 8 سیریز کھیلنی ہے۔ 4 سیریز گھر پر اور 4 سیریز باہر کھیلنا ہے۔ یعنی کل 24 مقابلے۔ ہر میچ کے جیتنے پر 10 پوائنٹ ملتے ہیں۔ ٹاپ-7 اور میزبان ہندوستان کو عالمی کپ میں سیدھے طور پر انٹری ملے گی۔ دیگر 5 ٹیموں کو دیگر 2 جگہ کے لئے کوالیفائر کھیلنا ہوگا۔ افغانستان نے اب تک 12 مقابلے کھیلے ہیں۔ 10 میں اسے جیت ملی ہے، جبکہ 2 میں شکست ملی ہے۔ اس کے 100 پوائنٹ ہیں۔ وہیں بنگلہ دیش کے 18 میچ کے بعد 120 پوائنٹ ہیں۔ 12 میچوں میں اسے جیت ملی ہے، جبکہ 6 میں شکست۔

      عالمی کپ سپر لیگ کے ٹیبل کی بات کریں، تو ابھی انگلینڈ کی ٹیم 95 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس نے 15 مقابلے کھیلے ہیں اور 9 میں جیت حاصل کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے 19 میچ میں 80 پوائنٹ ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹیم انڈیا نے اب تک 12 مقابلے کھیلے ہیں۔ 8 میں اسے جیت ملی ہے جبکہ 4 میں شکست۔ وہ 79 پوائنٹ کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

      سری لنکا نے 11 مقابلے گنوائے

      آسٹریلیا کے 12 میچوں میں 70، پاکستان کے 13 میچوں میں 70 اور آئر لینڈ کے 18 میچوں میں 68 پوائنٹ ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم 9ویں نمبر پر قابض ہے۔ اس نے اب تک 18 مقابلے کھیلے ہیں۔ صرف 6 میں اسے جیت ملی ہے۔ 11 میں شکست۔ ایک میچ کا نتیجہ نہیں آیا ہے۔ اس کے 62 پوائنٹ ہیں۔ اگر وہ بچے 6 میچ میں جیت حاصل کرتی ہے تو اس کے 122 پوائنٹ ہی ہوں گے۔ ایسے میں اسے بنگلہ دیش اور افغانستان سے سخت ٹکر ملے گی۔

      وہیں نیوزی لینڈ نے اب تک کھیلے گئے سبھی 6 میچ جیتے ہیں اور اس کے 60 پوائنٹ ہیں۔ جنوبی افریقہ نے 13 میں سے 4 میچ جیتے ہیں، جبکہ 7 میچوں میں شکست ملی ہے۔ وہ 49 پوائنٹ کے ساتھ 11ویں نمبر پر ہے۔ نیدر لینڈس کے 13 میچوں میں 25 پوائنٹ ہیں اور وہ سب سے نچلے مقام پر ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: