طویل عرصے بعد اپنے رنگ میں رنگے نظر آئے دھونی، ماہی کے فینس ہوئے دیوانے، ایسا رہا جوش

طویل عرصے بعد اپنے رنگ میں رنگے نظر آئے دھونی، ماہی کے فینس ہوئے دیوانے، ایسا رہا جوش

طویل عرصے بعد اپنے رنگ میں رنگے نظر آئے دھونی، ماہی کے فینس ہوئے دیوانے، ایسا رہا جوش

دہلی کے خلاف چنئی کی ٹیم صرف 126 رنز کے اسکور پر اپنے 6 وکٹ گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد جب مہندر سنگھ دھونی نے میدان میں قدم رکھا تو میچ کا رخ ہی بدل گیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Chennai, India
  • Share this:
    انڈین پریمیئر لیگ میں فینس دھونی کو دیکھنے کے لیے ترس گئے تھے۔ پھر پرانے دھونی کی تو بات ہی الگ ہے۔ بدھ کو جب پرانےد ھونیدکھائی دئیے، تو ماہی کے چاہنے والے انتہائی پرجوش ہوگئے۔ دراصل، اس لیگ میں چنئی کے زیادہ میچوں میں شائقین میں فینس دھونی دھونی کرتے رہ گئے، لیکن چنئی کپتان نے خود کو بیٹنگ آرڈر پر اتنانیچے رکھا ہے کہ ان کی بیٹنگ ہی نہیں آتی، اگر آتی بھی ہے ، تو فینس کو وہ دھماکے دیکھنے کو نہیں ملتے، جو بدھ کو کیپٹلس کے خلاف دکھائی دئیے۔ اس مرتبہ دھونی کا شکار بنے لیفٹ اسپنر خلیل احمد۔ اننگ کے 19ویں اوور میں دھونی نے ان کے خلاف دوفلک شگاف چھکے لگائے کہ پورا اسٹڈیم دھونی دھونی کی آواز سے گونجنے لگا۔

    کروڑوں مداحوں کو وہی ماہی دیکھنے کو ملے جن کی وجہ سے وہ اپنے پورے کیرئیر میں جانے جاتے ہیں۔ وہ انداز جس نے بڑی گیندوں کے ہوش ہی اڑادیے۔ دھونی نے 9 گیندوں پر 1 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 20 رنز کی اننگز کھیلی جس سے نہ صرف ماہی بلکہ شائقین کرکٹ کے دل بھی باغ باغ ہوگئے۔ وہیں دھونی نے بتادیا کہ اگرچہ وہ اپنی عمر کے 42 ویں مرحلے میں ہیں، لیکن ان کے ہاتھوں میں کسی نوجوان کی طرح طاقت ہے۔ یہ چھکے سوشل میڈیا پر دیکھے گئے اور انہوں نے چند لمحوں کے لیے ماحول کو مکمل اپنے مطابق بنا دیا۔


    یہ بھی پڑھیں:

    WBC:پہلی مرتبہ ہندوستان کے تین میڈل طئے، دیپک بھوریا، نشانت دیو اور حسام الدین نے کیا کمال

    یہ بھی پڑھیں:

    ’میرے پاس ان سب باتوں کے لیے وقت نہیں‘، حالیہ ویڈیو سے وراٹ نے کیا’جوابی حملہ‘

    بتادیں کہ کل دہلی کے خلاف چنئی کی ٹیم صرف 126 رنز کے اسکور پر اپنے 6 وکٹ گنوا چکی تھی۔ اس کے بعد جب مہندر سنگھ دھونی نے میدان میں قدم رکھا تو میچ کا رخ ہی بدل گیا۔ انہوں نے 222 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ صرف 9 گیندوں میں 20 رنز بنائے۔ خلیل احمد کے اوور میں دھونی کے بلے سے دو چھکے اور ایک چوکا دیکھنے کو ملا۔ کپتانی کی اننگز کی وجہ سے ہی ٹیم 8 وکٹوں پر 167 رنز تک پہنچ سکی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: