آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد محمد شمی نےکہا- اب ہم کہیں بھی حاصل کرسکتے ہیں جیت
ہندوستان کے تیز گیند باز محمدشمی نے آسٹریلیا کے خلاف 1-2 کی سیریز جیت کو ایک بڑی کامیابی بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیم انڈیا اب دنیا میں کہیں بھی سیریز جیت سکتی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 20, 2021 07:24 PM IST

آسٹریلیا کو شکست دینے کے بعد محمد شمی نےکہا- اب ہم کہیں بھی حاصل کرسکتے ہیں جیت
نئی دہلی: ہندوستان کے تیز گیند باز محمدشمی نے آسٹریلیا کے خلاف 1-2 کی سیریز جیت کو ایک بڑی کامیابی بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیم انڈیا اب دنیا میں کہیں بھی سیریز جیت سکتی ہے۔ محمد شمی آسٹریلیا دورے میں ٹیم کا حصہ تھے، لیکن ایڈیلیڈ میں پہلے ٹسٹ میں بلے بازی کرتے ہوئے ان کی بازو پر پیٹ کمنس کی باونسر سے چوٹ لگ گئی تھی، جس کے بعد انہیں سیریز سے باہر ہوکر وطن لوٹنا پڑا تھا۔ محمد شمی اپنی چوٹ سے ابھی تک پوری طرح نجات حاصل نہیں کرسکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کے پہلے دو ٹسٹ کے لئے اعلان کردہ ٹسٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
تیز گیند باز محمد شمی نے کہا، "اس سیریز میں جیت ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہمارے بہت سے کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے اور ریزرو کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنا پڑا تھا۔ لیکن ان کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ثابت کیا۔ ہم نے ایک بار پھر 2018–19 کی سیریز جیت کو دہرایا اور بڑی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا، "ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی دوسری اننگز کو چھوڑ کر، ہندوستان نے پوری سیریز میں بلے اور گیند دونوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا"۔

تیز گیند باز محمد شمی نے کہا، "اس سیریز میں جیت ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہمارے بہت سے کھلاڑی زخمی ہوگئے تھے اور ریزرو کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنا پڑا تھا۔ لیکن ان کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو ثابت کیا۔