لکھنو کو جیت دلانے کے بعد محسن خان نے بیمار والد کو کیا تھا ویڈیو کال، پوچھا-پاپا آپ خوش ہیں؟

لکھنو کو جیت دلانے کے بعد محسن خان نے بیمار والد کو کیا تھا ویڈیو کال، پوچھا-پاپا آپ خوش ہیں؟

لکھنو کو جیت دلانے کے بعد محسن خان نے بیمار والد کو کیا تھا ویڈیو کال، پوچھا-پاپا آپ خوش ہیں؟

آئی پی ایل 2023 کے بعد محسن اپنے بائیں ہاتھ کے مسئلے کو لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچے۔ جانچ کے بعد ڈاکٹر نے جو کہا، وہ س بھی کے لیے حیران کرنے والا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Lucknow, India
  • Share this:
    لکھنو سوپر جائنٹس کے تیز گیندباز محسن خان لگاتار موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔ ممبئی کے خلاف میچ میں انہوں نے آخری اوور میں 11 رنوں کا دفاع کرتے ہوئے شاندار گیندبازی کی اور اپنی ٹیم وک پانچ رن سے جیت دلائی۔ اس میچ کے بعد محسن نے اپنے والد کو ویڈیو کال کیا اور پوچھا کہ وہ خوش تو ہیں ناں۔ اس واقعہ کے بعد محسن کی جم کر تعریف ہورہی ہے۔

    محسن نے پہلی مرتبہ اپنی گیندبازی کا جلوہ نہیں دکھایا ہے۔ وہ پہلے بھی کئی مواقع پر شاندار گیندبازی کرچکے ہیں، لیکن ممبئی کے خلاف ان کا اوور کئی معنوں میں بے حد خاص تھا۔ یہ اوور اس بات کا ثبوت تھا کہ محسن ہار ماننے والے لوگوں میں سے نہیں ہیں اور آنے والے وقت میں وہ کرکٹ میں بہت کچھ حاصل کرنے والے ہیں۔

    آئی پی ایل 2022 میں محسن شاندار فارم میں تھے۔ انہوں نے لکھنؤ کے لیے نو میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران ان کی بہترین کارکردگی 16 رنز کے عوض چار وکٹیں تھیں۔ خاص بات یہ تھی کہ ان کا اکانومی ریٹ چھ سے کم تھا۔ اس کارکردگی کے بعد انہیں ہندوستانی ٹیم میں شامل کرنے کی باتیں ہو رہی تھیں اور اس بات کے تمام امکانات تھے کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ تاہم ایسا نہیں ہوا۔



    یہ بھی پڑھیں:

    ’پاکستان کے خلاف کہیں بھی دوطرفہ سیریز کھیلنے کو راضی نہیں،BCCI کے ذرائع کا دعویٰ!

    یہ بھی پڑھیں:

    ’کوہلی-کوہلی۔۔۔‘،نوین الحق کو دیکھ کر چلانے لگے فینس، گیندباز کے ری ایکشن نے مچائی کھلبلی، دیکھیں ویڈیو

    آئی پی ایل 2023 کے بعد محسن اپنے بائیں ہاتھ کے مسئلے کو لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچے۔ جانچ کے بعد ڈاکٹر نے جو کہا، وہ س بھی کے لیے حیران کرنے والا تھا۔ محسن کے کندھے میں خون کے لوتھڑے بن رہے تھے۔ اگر انہوں نے سرجری میں تاخیر کی ہوتی تو ان کا ہاتھ بھی کاٹا جا سکتا تھا۔ ایسی صورتحال میں محسن نے اکتوبر 2022 میں سرجری کرائی۔ ان کے لیے سرجری کے بعد ہاتھ اٹھانا بھی مشکل تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: