پاکستان کے اسٹار بلے باز افتخار احمد نے وہاب ریاض کے ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کی تاریخ رقم کردی ہے۔ افتخار احمد نے پی ایس ایل سے پہلے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان کھیلے گئے ایگزیبشن میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ افتخار نے کوئٹہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے پہلی اننگ کے آخری اوور میں وہاب ریاض کی بالنگ پر لگاتار 6 گیندوں میں 6 چھکے لگائے، اسی کے ساتھ انہوں نے سابقہ ہندوستانی کھلاڑی یووراج سنگھ کی برابری کی۔ یووراج نے 2007 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انگلش گیندباز اسٹیورٹ براڈ کی بالنگ پر چھ گیندوں میں چھ چھکے لگائے تھے۔
چھکے کھانے کے بعد افتخار کی تعریف کی وہاب ریاض نے افتخار احمد سے ایک اوورمیں چھ چھکے کھانے کے بعد ان کی جم کر تعریف کی۔ وہاب نے اس بارے میں ایک ٹوئٹ میں لکھا، ’افتخار کی جانب سے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ، ناقابل یقین شاٹس اور انہوں نے جو کمال دکھایا ہے وہ شاندار تھا۔ میں مایوس ہوں لیکن تمہارے لیے خوش ہوں برادر۔ جاری رکھو!‘ افتخار احمد نے لگاتار 6 چھتوں کی مدد سے 50 گیندوں میں 94* رنوں کی تیز اننگ کھیلی تھی۔
Wonderful display of batting by @IftiAhmed221. Unbelievable shots and the command he has shown was amazing. I’m disappointed but happy for you brother. Keep going!
مہنگے رہے وہاب ریاض اس میچ میں وہاب ریاض لگاتار چھ چھکے کھانے کے بعد مہنگے گیند باز ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے چار اووروں میں 47 رن دے دئیے۔ اس میں انہوں نے اپنے آخری اوور میں ہی 36 رن دے گئیے، حالانکہ وہاب نے اس میچ میں 3 وکٹ بھی جھٹکے تھے ۔
میچ ہاری پشاور زلمی اس میچ میں پشاور زلمی کو شکست جھیلنی پڑی۔ سرفراز احمد کی کپتانی والی کوئٹہ نے اس میچ کو اپنے نام کرلیا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کوئٹہ نے 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 184 رن بورڈ پر لگائے۔ رنوں کا پیچھا کرنے اتری پشاور زلمی 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 181 رن ہی بناسکی۔ غورطلب ہے کہ پشاور کو آخری گیند پر جیت کے لیے 4 رنوں کی ضرورت تھی اور وہاب ریاض اسٹرائیک پر موجود تھے، لیکن نسیم شاہ نے انہیں باونڈری لگانے سے پوری طرح سے روک لیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔