ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہندوستان کو زبردست نقصان، ٹیم انڈیا چوتھے مقام پرکھسک گئی

ہندوستان چنئی میں منگل کو پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 227 رن کی شکست کے بعد آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں پہلے سے چوتھے مقام پر کھسک گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے سے پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔

  • Share this:
ہندوستان کو زبردست نقصان، ٹیم انڈیا چوتھے مقام پرکھسک گئی
ہندوستان کو زبردست نقصان، ٹیم انڈیا چوتھے مقام پرکھسک گئی

دبئی: ہندوستان چنئی میں منگل کو پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 227 رن کی شکست کے بعد آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کی فہرست میں پہلے سے چوتھے مقام پر کھسک گیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم چوتھے سے پہلے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ چنئی ٹیسٹ کے بعد انگلینڈ 70.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ 70.0فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا 69.2 فیصد پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ہندستان 68.3فیصد پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سیریز پوری ہوچکی ہے اور اس نے جون میں لارڈس میں ہونے والے فائنل میں جگہ بنالی ہے کیونکہ اس کی حالت میں اب کوئی تبدیلی نہیں آنی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہندستان کو فائنل میں جگہ بنانے کے لئے چار میچوں کی یہ سیریز 1-2یا 3-1کے فرق سے جیتنی ہے جبکہ انگلینڈ کو 3-1, 3-0یا 4-0سے جیت حاصل کرنی ہے۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کا اپنا دورہ ملتوی کردیا تھا اور وہ اب تیسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کی امیدیں ہندستان۔ انگلینڈ سیریز کے نتیجہ پر ٹکی ہیں اور اس سیریز کا ڈرا ہونا ہی اسے فائنل میں پہنچا سکتا ہے۔


India vs England: انگلینڈ نے جیتا پہلا ٹیسٹ ، چنئی میں 22 سال کے بعد ہارا ہندوستان
India vs England: انگلینڈ نے جیتا پہلا ٹیسٹ ، چنئی میں 22 سال کے بعد ہارا ہندوستان


چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ہندوستانی ٹیم کو 227 رنوں سے ہرا دیا ہے ۔ چنئی کے چیپاک میدان پر ٹیم انڈیا کو 22 سالوں کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ 420 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا چوتھی اننگز میں صرف 192 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔ ہندوستان کی جانب سے صرف وراٹ کوہلی ( 72) اور شبھمن گل (50) نے جدوجہد کا دم دکھایا ۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جیک لیچ نے چار ، جیمس اینڈرسن نے تین جبکہ بین اسٹوکس ، جوفرا آرچر اور ڈٓم بیس نے ایک ایک وکٹ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں جوروٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 578 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنایا تھا ، جس کے جواب میں ہندوستان اپنی پہلی اننگز میں ریشبھ پنت کے 91 رنوں کی اننگز کی بدولت 337 رن بنانے میں کامیاب رہا تھا ۔ جبکہ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم اشون کے سامنے نہیں ٹک سکی اور 178 رن پر ہی سمٹ گئی۔

ہندوستان کو جیت کیلئے 420 رنوں کا ہدف ملا تھا۔ تاہم ہندوستان اپنی دوسری اننگز میں 192 رن ہی بناسکا اور اس طرح انگلینڈ نے میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے دوسری اننگ میں روہت شرما نے 12 رن، شبھمن گل نے 50 رن، چتیشور پجارا نے 15 رن، کپتان کوہلی نے 72 رن، ریشبھ پنت نے 11 رن، اشون نے 9 رن، ایشانت شرما نے پانچ رن اور بمراہ نے 4 رن بنائے۔ اجنکیا رہانے اور شہباز ندیم اپنا کھاتہ کھولے بغیرہی پویلین لوٹ گئے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 09, 2021 06:48 PM IST