اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سری لنکا کے بعد ہندوستان کے سامنے نیوزی لینڈ کا چیلنج، کیا ہے اب تک کا ریکارڈ؟

    سری لنکا کے بعد ہندوستان کے سامنے نیوزی لینڈ کا چیلنج، کیا ہے اب تک کا ریکارڈ؟ (BCCI Twitter)

    سری لنکا کے بعد ہندوستان کے سامنے نیوزی لینڈ کا چیلنج، کیا ہے اب تک کا ریکارڈ؟ (BCCI Twitter)

    حیدرآباد میں ٹیم انڈیا کے ونڈے ریکارڈ کو دیکھیں تو وہ اب تک چھ میچ یہاں کھیلا ہے۔ اس میدان پر ہندوستان نے چھ ونڈے کھیلے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      ہندوستانی ٹیم سری لنکا کے بعد اب نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ونڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ آج بدھ (18 جنوری) کو سیریز کا پہلا میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا کی نظر اس سال لگاتار دوسری ونڈے سیریز جیتنے پر ہوگی۔ ٹیم انڈیا اپنے گھریلو میدان پر نیوزی لینڈ سے کبھی ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں ہاری ہے۔ دونوں کے درمیان 1988 سے اب تک چھ سیریز ہندوستانی سرزمین پر ہوئی ہے۔ ٹیم انڈیا ہر مرتبہ جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

      مجموعی ریکارڈ کی بات کریں تو ہندوستان پچھلے دو ونڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں جیت پایا ہے۔ کیوی ٹیم نے اپنے گھریلو میدان پر 2020 اور 2022 میں دو ونڈے سیریز میں ٹیم انڈیا کو ہرایا تھا۔ اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 16 ونڈے سیریز کھیلی گئی ہیں۔ اس دوران ہندوستان آٹھ اور نیوزی لینڈ چھ سیریزجیتا ہے۔ دو سیریز ڈرا رہے۔

      حیدرآباد میں ٹیم انڈیا کا ریکارڈ
      حیدرآباد میں ٹیم انڈیا کے ونڈے ریکارڈ کو دیکھیں تو وہ اب تک چھ میچ یہاں کھیلا ہے۔ اس میدان پر ہندوستان نے چھ ونڈے کھیلے ہیں۔ تین میں اسے جیت اور تین میں ہار ملی ہے۔ آسٹریلیا، سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف یہاں گزشتہ تینوں میچوں میں جیت حاصل ہوئی تھی۔ وہیں شروعاتی تین ونڈے میں ہار ملی تھی۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اس میدان پر پہلی مرتبہ کوئی ونڈے کھیلا جائے گا۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کب ہوگا؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 18 جنوری یعنی آج بدھ کو کھیلا جائے گا۔

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کہاں کھیلا جائے گا؟
      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔.

      یہ بھی پڑھیں:
      ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ اور ہندوستان کو لگا بڑا جھٹکا، بڑے کھلاڑی ہوئے باہر

      یہ بھی پڑھیں:

       ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کب شروع ہوگا؟

      ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ ہندوستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے سے کھیلا جائے گا۔ ٹاس دوپہر ایک بجے ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: