ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹسٹ میچوں کی سیریز 9 فروری سے شروع ہونے جارہی ہے۔ سیریز شروع ہونے سے عین قبل ہندوستان کے دو اسٹار کھلاڑی محمد سراج اور عمران ملک کا نام تنازعات میں گھسیٹا گیا۔ ہفتہ (چار فروری) کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا، جس میں دونوں کھلاڑی ہوٹل میں تلک لگوانے بغیر چلے جاتے ہیں۔ اس کے بعد دونوں کو کئی لوگوں نے جان بوجھ کر ٹرول کیا تو کچھ لوگوں نے ان کی حمایت بھی کی ہے۔
मोहम्मद सिराज और उमरान मलिक टीका नहीं लगवाते हैं क्योंकि वे उस स्तर पर पहुंचने के बाद भी अपने धर्म के प्रति कट्टर हैं। pic.twitter.com/lGwCWxu3xx
اس درمیان، سوشل میڈیا پر اب ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں عمران ملک ہوٹل میں تلک لگواتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ٹیم انڈیا کے فینس نے اس تصویر کو شیئر کرنا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے عمران پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔ ہفتہ کو جو ویڈیو وائرل ہوا اس میں سراج اور عمران ملک کے علاوہ کھلاڑی وکرم راٹھوڑ نے بھی تلک لگوانے سے انکار کردیا تھا۔ ان کے علاوہ ٹیم کے کچھ دیگر ارکان نے بھی ایسا کیا تھا۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
ہندوستانی ٹیم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ٹیم کے سبھی ارکان ہوٹل کے اندر جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس دوران ہوٹل اسٹاف تلک لگاکر ٹیم کے سبھی ارکان کا استقبال کررہے ہیں، لیکن ٹیم انڈیا کے کچھ ارکان تلک لگوانے سے منع کردیتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران ملک، محمد سراج، وکرم راتھوڑ اور ہری پرساد موہن، تلک لگوانے سے منع کردیتے ہیں۔ حالانکہ، ٹیم کے باقی ارکان تلک لگواتے ہیں اور کئی رکن تو اپنا چشمہ اتار کر تلک لگواتے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔