ابوظہبی: کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے کپتان دنیش کارتک کا کہنا ہے کہ ممبئی انڈینس کے ہاتھوں آئی پی ایل 13 کے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیم کو ہر شعبے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ ممبئی انڈینس نے 196 رنوں کا ہدف کولکاتا نائٹ رائیڈرس کو دیا تھا جس کے جواب میں کولکاتا کی ٹیم 20 اووروں میں 9 وکٹ گنوا کر 146 رن بنا سکی اور ممبئی انڈینس نے 49 رنز سے میچ جیت لیا۔
دنیش کارتک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں بلے بازی اور گیند بازی سمیت تمام شعبوں میں بہتر کارکردگی کی ضرورت ہے۔ سچ پوچھیں تو ہمارا دن نہیں تھا۔ میں اس کا زیادہ تجزیہ نہیں کروں گا، لیکن کھلاڑی سمجھ جائیں گے کہ انہیں کہاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹ کمنز اور ایان مورگن جیسے کھلاڑیوں کی کوارنٹائن کی مدت حال ہی میں ختم ہوئی ہے اور یہاں کی گرم آب و ہوا کے مطابق خود کو ڈھالنے میں وقت لگے گا۔ کھلاڑیوں نے کوششیں کیں۔ ٹاپ آرڈر میں ردوبدل کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور اگلے میچ سے پہلے ہی اس کا پتہ چل جائے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔