انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی جوڑی کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ دونوں کی لو اسٹوری کسی فیئری ٹیل سے کم بھی نہیں ہے۔ حالانکہ بہت لوگوں کو یہ پتہ نہیں ہوگا کہ کپل کی پہلی ملاقات کسی فلمی کہانی سے کم نہیں تھی۔ وراٹ سے پہلی بار مل کر انوشکا نے انہیں گھمنڈی سمجھ لیا تھا اور اس وجہ سے انہوں نے بھی کرکٹر کو ’ایٹیٹیوڈ‘ دینا شروع کردیا تھا۔
وراٹ-انوشکا کی پہلی ملاقات انوشکا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وراٹ کے ساتھ پہلی ملاقات ان کی کیسی رہی تھی۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ وراٹ کو گھمنڈی سمجھتی تھیں، لیکن جب وہ ان سے پہلی مرتبہ ملیں تو ان کی سوچ پوری طرح بدل گئی۔ انوشکا نے کہا تھا، ’اگر آپ مجھ سے پوچھتے کیا وراٹ میرے گھر آئے تھے؟ کیا وہ میرے دوست ہیں؟ یا پھر کیا میں انہیں جانتی ہوں؟ تو میں ان سبھی سوالوں کا جواب ہاں میں دیتی۔ لیکن کئی ایسی تفصیل ہیں جو لوگ نہیں جانتے ہیں اور انہوں نے وہ سب مجھے بتایا تھا۔ ہم نے ساتھ میں ایک ایڈ شوٹ میں کام کیا تھا۔ اس دوران میں ہمیشہ ان کے مقابلے اوپر رہنے کی کوشش کرتی تھی کیونکہ مجھے وراٹ گھمنڈی لگتے تھے اور میں نے کئی مرتبہ سنا تھا کہ وہ گھمنڈی ہے۔‘
انوشکا نے آگے کہا تھا، لیکن جب ہماری پہلی ملاقات ہوئی اور پھر ہمارے درمیان باتیں شروع ہوئیں، تب وہ مجھے بہت مزاحیہ اور عقلمند لگے تھے۔ وراٹ کئی ایڈ شوٹ کرچکے تھے اور یہ میرا پہلا ایڈ شوٹ تھا۔ وہیں وراٹ نے بھی بتایا تھاکہ جب وہ انوشکا سے پہلی مرتبہ ملے تھے تو انہوں نے ان کی ہیلس کا مذاق اڑایا تھا۔
وراٹ نے انوشکا کو کہا’سوری‘ وراٹ نے کہا کہ ہیلس کی وجہ سے انوشکا انہیں کافی لمبی لگ رہی تھیں۔ ایسے میں وراٹ نے انوشکا سے کہا، ’آپ کو بتایا گیا ہوگا کہ میں 6 فٹ کا ہوں تو آپ کو ہیلس نہیں پہننی چاہیے تھی۔‘ انوشکا وراٹ کی بات سن کر حیران رہ گئی تھیں اور انہوں نے ’ایکسکیوز می‘ میں جواب دیا تھا۔ وراٹ کے مطابق، انوشکا کا جواب سن کر انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ان سے سوری بولا اور کہا کہ وہ بس مذاق کررہے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔