آئی پی ایل 2023 کا آغاز ہوچکا ہے۔ آئی پی ایل 2023 کا پہلا میچ 31 مارچ کو سی ایس کے اور گجرات ٹائٹنس کے بیچ کھیلا گیا تھا۔ بتادیں کہ ٹورنامنٹ میں 70 میچ کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل 2023 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جانا ہے۔ اب تک ٹورنامنٹ میں 38 میچ ہوچکے ہیں۔ 38 میچوں کے بعد ٹیموں کی صورتحال پوائنٹس ٹیبل میں اس طرح ہے۔ اس وقت ٹاپ 4 میں موجود چاروں ٹیموں کے پوائنٹس 10 ہیں۔ جس سے پوائنٹس ٹیبل کی ریس دلچسپ بن گئی ہے۔
آرینج کیپ رائل چیلنجرس بنگلورو کے فاف ڈوپلیسی نے اب تک 8 میچ میں 422 رن بنائے ہیں اور آرینج کیپ اپنے نام کرلیا ہے۔ دوسرے نمبر پر وراٹ کوہلی ہیں، کوہلی نے 8 میچوں میں 333 رن بنائے ہیں۔ سی ایس کے کے ڈیوان کانوے 8 میچ میں 322 رن بنائے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔
Gujarat Titans moved to the top of the table with victory against KKR, while Sunrisers moved above Mumbai Indians by defeating Delhi Capitals 📈#IPL2023pic.twitter.com/YwOrDpjFXv
پہلے نمبر پر رائل چیلنجرس بنگلورو کے محمد سراج ہیں جنہوں نے 8 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دوسرے نمبر پر افغانستان کے کھلاڑی راشد خان ہیں، راشد نے 7 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ارشدیپ سنگھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ارشدیپ نے اب تک 8 میچوں میں 14 وکٹ لیے ہیں۔ اس کے علاوہ تشار دیش پانڈے نے 8 میچوں میں 14 وکٹیں حاصل کی ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ کے کے آر کے اسپنر ورون چکرورتی پانچویں نمبر پر ہیں، وہ اب تک 8 میچوں میں 13 وکٹیں لینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔