اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندستان۔پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میچ پر اویسی نے اٹھائے سوال، بولے آسٹریلیا میں کیوں کھیل رہے، یہ کیسی محبت ہے؟

    Youtube Video

    اویسی نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کیوں کھیل رہی ہے؟ اسے وہا بھی نہیں کھیلنا تھا۔ انہوں نے کہا، مت کھیلو۔ کیا پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ ہندوستان سے زیادہ اہم ہے؟

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: حیدرآباد کے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ کو لے کر بی سی سی آئی پر طنز کیا ہے۔ اویسی نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کیوں کھیل رہی ہے؟ اسے وہا بھی نہیں کھیلنا تھا۔ انہوں نے کہا، مت کھیلو۔ کیا پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ ہندوستان سے زیادہ اہم ہے؟ ایشیا کپ کھیلنے پاکستان نہیں جائیں گے، مگر آسٹریلیا میں اس کے ساتھ کھیلیں گے۔ واہ کیا محبت ہے۔ اگر آپ پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلیں گے تو کیا ہوگا؟ ٹیلی ویژن کو 2000 کروڑ کا نقصان ہی تو ہوگا، لیکن کیا یہ ہندوستان سے زیادہ معنی رکھتا ہے؟

      اویسی ایک پروگرام کے دوران جے شاہ کے اس بیان کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں بی سی سی آئی کے سکریٹری نے کہا تھا کہ ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا کیونکہ ہندوستانی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جے شاہ ایشیائی کرکٹ کونسل یعنی اے سی سی کے چیف بھی ہیں۔

      ٹی20 ورلڈ کپ شروع ہونے سے 15-20 دن پہلے آسٹریلیا کیوں گئی تھی ٹیم؟ روہت شرما نے بتایا

      اویسی سے پوچھا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ کون جیتے گا، بھارت یا پاکستان؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ 'میں نہیں جانتا کہ میچ کون جیتے گا، لیکن میں چاہتا ہوں کہ انڈیا جیتے اور ہمارے سمیع اور سراج جیسے بچے پاکستان کو کچل دیں۔' اس دوران انھوں نے مسلم کھلاڑیوں کی ٹرولنگ کا معاملہ بھی اٹھایا۔

      حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’لیکن اگر ہندوستان جیت گیا تو یہ لوگ سینہ زوری کریں گے اور اگر ہندوستان ہار گیا تو یہ لوگ تلاش شروع کردیں گے کہ قصور کس کا تھا‘‘۔ تمہارا مسئلہ کیا ہے؟ یہ کرکٹ ہے۔ آپ کو ہمارے حجاب، داڑھی اور کرکٹ سے بھی دقت ہے؟ اس میچ پر بھی بارش کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

      Reliance Jio 5G launch: آکاش امبانی نے راجستھان کے ناتھدوارہ میں جیو سروس کی لانچ





      گزشتہ سال یو اے ای میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر 12 کے میچ میں ہندوستان کو پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی یہ پہلی ہار تھی۔ آپ کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ ہندوستان نے آج تک 50 اوور کے ورلڈ کپ میں پاکستان سے کوئی شکست نہیں کھائی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: