உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اعجاز پٹیل نے ہندوستان کے خلاف ایک اننگ میں حاصل کئے تھے 10 وکٹ، اب جرسی کریں گے نیلام، وجہ جان کر کریں گے سلام

    اعجاز پٹیل نے ہندوستان کے خلاف ایک اننگ میں حاصل کئے تھے 10 وکٹ

    اعجاز پٹیل نے ہندوستان کے خلاف ایک اننگ میں حاصل کئے تھے 10 وکٹ

    نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل نے گزشتہ سال ٹسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کی تھی۔ انہوں نے ایک اننگ میں سبھی 10 وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہ ایسا کرنے والے دنیا کے صرف تیسرے گیند باز بنے تھے۔

    • Share this:
      ویلنگٹن: اعجاز پٹیل (Ajaz Patel) گزشتہ سال ٹسٹ کرکٹ میں شاندار کارکردگی پیش کرکے سرخیوں میں آئے تھے۔ دسمبر 2021 کو انہیں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ہندوستان کے خلاف ایک اننگ کے سبھی 10 وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہ ایسا کرنے والے دنیا کے صرف تیسرے گیند باز بنے تھے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کے جم لیکر اور ہندوستان کے لیگ اسپنر انل کمبلے ہی ایسا کرسکے تھے۔ انہوں نے اب اس میچ کی جرسی کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ ان پیسوں کو نیوزی لینڈ کے نیشنل چلڈرن اسپتال میں اسٹارشپ ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ کو دیں گے۔ اس 33 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نے اب تک 11 ٹسٹ میں 43 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

      اعجاز پٹیل نے سوشل میڈیا پر لکھا، یہ دن میرے لئے خاص ہے۔ بچوں اور ان کی فیملی کی مدد کرنے سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ امید ہے کہ ہم نیلامی سے زیادہ سے زیادہ پیسہ جمع کرسکیں گے۔ اس جرسی میں ہندوستانی دورے پر آئے سبھی کھلاڑیوں کے دستخط بھی ہیں۔ واضح رہے کہ اعجاز پٹیل کی پیدائش ممبئی میں ہی ہوئی تھی، لیکن ان کے والدین بعد میں نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ajaz Patel (@ajazpatel)






      اسپتال کی صورتحال اچھی نہیں تھی

      Stuff.co.nz سے بات کرتے ہوئے اعجاز پٹیل نے کہا، میں نے اور میری بیوی نے گزشتہ سال اپنی بیٹی کے ساتھ اسپتال میں کچھ دن گزارے۔ یہ ایک مشکل وقت تھا۔ ہمیں احساس ہوا کہ ہم کتنے خوش قسمت تھے کہ ہمیں کم وقت کے لئے رکنا پڑا۔ یہاں آنا ہمارے لئے نایاب تھا، اس لئے ہم ان کی مدد کرنا چاہتے تھے۔ جرسی کی نیلامی کی تاریخ 11 مئی کو ختم ہوگی۔

      اعجاز پٹیل نیوزی لینڈ کی طرف سے 7 ٹی20 انٹرنیشنل کے مقابلے بھی کھیل چکے ہیں اور 11 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کا فرسٹ کلاس کرکٹ کا ریکارڈ اچھا ہے۔ وہ 73 میچ میں 32 کی اوسط سے 273 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ 9 بار 4 اور 19 بار 5 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: