ہوم » نیوز » اسپورٹس

کرکٹ: اجیت اگرکرنے وہ کارنامہ کردکھایا جوتندولکراورپونٹنگ بھی نہیں کرسکے

اجیت اگرکا پورا نام اجیت بھا ل چندراگرہے۔ ان کی پیدائش 4 دسمبر1977 کوممبئی میں ہوئی تھی۔ وہ دائیں ہاتھ کےتیزگیند بازہونےکےعلاوہ بلے بازی میں بھی جوہردکھاتےتھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 03, 2019 10:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کرکٹ: اجیت اگرکرنے وہ کارنامہ کردکھایا جوتندولکراورپونٹنگ بھی نہیں کرسکے
اجیت اگرکی پیدائش 4 دسمبر1977 کوممبئی میں ہوئی تھی۔

نئی دہلی: جب بھی کوئی نوجوان کرکٹراپنےکریئرکی شروعات کرتا ہےتواس کا سب سے بڑا خواب ہوتا ہےکہ وہ اپنے ملک کےلئےایسا کارنامہ انجام دے، جسے طویل عرصے تک یاد رکھا جاسکے۔ کرکٹ کی دنیا میں بھی جب کوئی کھلاڑی خواہ وہ گیند باز کی حیثیت سے میدان میں اترے یا پھربلے بازی کا جوہردکھانےکےلئےاپنی ٹیم کی جانب سےکھیلے۔ ایک گیند بازکی سب سے بڑی خواہش یہی ہوتی ہےکہ وہ زیادہ سے زیادہ وکٹ حاصل کرے۔ اگر ایک گیند بازبلے بازی میں بھی مہارت رکھتا ہے، تواس کی دلی تمنا ہوتی ہےکہ وہ ٹسٹ میچ میں سنچری بنائے، لیکن اگریہ سنچری کسی خاص میدان پربنے، تواس کی خوشی دوبالا ہو جاتی ہے۔

ایسا ہی ایک نام ہے، ہندوستانی تیزگیند بازاجیت اگرکرکا، جنہوں نے بطورگیند بازہندوستانی ٹیم میں شمولیت حاصل کی۔ اجیت اگرکا پورا نام اجیت بھا ل چندراگرہے۔ ان کی پیدائش 4 دسمبر1977 کوممبئی میں ہوئی تھی۔ وہ دائیں ہاتھ کےتیزگیند بازہونےکےعلاوہ بلے بازی میں بھی جوہردکھاتےتھے۔ اجیت اگرکرنےاپریل 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ سےاپنےکرکٹ کریئرکا آغازکیا۔ ان کا بچپن ممبئی میں ہی گزرا۔ انہوں نے ممبئی میں ماٹونگاا کےایک کالج سے تعلیم مکمل کی اوراس کے ساتھ ہی رماکانت اچریكرسےکوچنگ بھی لیتے رہے۔ اس دوران انہیں 1996 میں فرسٹ کلاس اوراے زمرے کےمیچوں میں کھیلنےکا موقع ملا۔ انہیں ممبئی کی جانب سے بھی کھیلنےکا موقع ملا۔

ٹیم انڈیا کےٹسٹ اورونڈے فارمیٹ میں ویسے توکئی عظیم کھلاڑی رہے ہیں، لیکن ایک روزہ میچوں میں ٹیم انڈیا کے ایک کھلاڑی نے ایسا کارنامہ انجام دیا تھا جسے آج تک کوئی نہیں توڑپایا۔یہ وہ کھلاڑی ہے جس نے ٹیم انڈیا میں بطور میڈیم فاسٹ گیند باز کی حیثیت سے شمولیت اختیارکی تھی۔ خیال رہے، سال 2000 کے دسمبر میں زمبابوے کی ٹیم انڈیا آئی تھی، میزبان ٹیم کے ساتھ زمبابوے کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سریز کھیلنی تھی۔ اس سیریز کے آخری میچ میں ٹیم انڈیا کےکھلاڑی اگرکرنےایک ایسا ریکارڈ بنایا تھا، جسے ٹیم انڈیا کا کوئی بھی کھلاڑی نہیں توڑ پایا۔ایک روزہ میچوں میں سب سے کم گیندوں پر نصف سنچری بنانے والےہندوستانی بلےبازاجیت اگرکرجنہوں نے زمبابوے کے خلاف 21 گیندوں پر یہ ریکارڈ قائم کیا ۔اسی کے ساتھ وہ سب سے کم ون ڈے میچوں میں 50 وکٹ لینے والے ہندوستانی گیند بازبھی ہیں۔

ونڈے کے لحاظ سے بات کریں تو اجیت کا ریکارڈ انتہائی شاندار کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے 191 ونڈے میں 288 وکٹ حاصل کئے۔ 10 بار انہوں نے میچ میں چار اور دو بار پانچ وکٹ حاصل کئے۔ ون ڈے میں 42 رن دے کر چھ وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی۔ ٹسٹ کرکٹ میں اجیت اگرکر نے 26 میچوں میں 58 وکٹ حاصل کئے۔ بلے بازی میں بھی اجیت نے اپنے بلے بازی کے جوہر دکھائے۔ لارڈز کے میدان پر سنچری بنانے کاکارنامہ ان کے نام پردرج ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ناقابل شکست 109 رنوں کی اننگز کھیلی تھی۔ ونڈے میں تین نصف سنچریاں ان کے نام پر ہیں۔

زیادہ ترلوگوں کو اس بات پرشاید یقین نہیں ہوگا کہ ونڈے میں ہندستان کی جانب سے سب سے تیز (21 گیندوں ) میں نصف سنچری لگانے کا ریکارڈ اجیت اگرکر نے اپنے نام کیا۔ انہوں نے سال 2000 میں زمبابوے کے خلاف راج کوٹ میں ناٹ آوٹ 67 رن کی طوفانی اننگ کھیلی تھی۔ اس اننگز میں اجیت نے چارچھکے اور7 چوکے لگائے تھے۔ اجیت اگرکر 135 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار سے بولنگ کرتے تھے۔ ان کی گیند بازی کا ایکشن مختلف تھا۔ اس کی وجہ سے وہ اپنی گیندوں کی رفتار سے بلے بازوں کو چونکانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ اگرکرکی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ وہ نئی اور پرانی دونوں گیند سے وکٹ لینے میں ماہر تھے۔

2003 میں جب ہندوستان نے 20 سال بعد آسٹریلیا میں ٹسٹ میچ جیتا، تو اس جیت میں اگرکر کا بہت بڑا کارنامہ رہا۔ پہلی اننگز میں 556 رنز کا پہاڑ جیسا اسکور بنانے والی کنگا رو ٹیم کودوسری اننگز میں اگرکر کی خطرناک گندہ بازی نے محض 196 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔ اگرکرنے محض 41 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، اور ہندوستان میچ جیت گیا۔ اس طوفانی رفتارسے بڑھ رہے کریئر نے کئی ریکارڈ منہدم کئے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے آسٹریلیا کے ڈینس للی کےسب سےتیز50 وکٹ لینےکا عالمی ریکارڈ بھی توڑدیا۔ اجیت اگرکرنے یہ ریکارڈ صرف 23 میچوں میں بنایا۔ 1998 میں بنائےگئےاس ریکارڈ کو2009 میں سری لنکا کےاجنتا مینڈس نےتوڑا۔ ٹیم انڈیا کےسابق آل راؤنڈراجیت اگرکربہت سے میچوں میں ہندستان کےلئے یادگارکارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔
First published: Dec 03, 2019 10:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading