ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 9 فروری سے کھیلی جانے والی بارڈر گواسکر سیریز کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے۔ سیریز سے پہلے لگاتار بیان بازی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسی درمیان اب آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی شین واٹسن نے ہندوستانی ٹیم کے اسٹار اسپن آل راونڈر اکشر پٹیل کو لے کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اکشر بارڈر گواسکر سیریز میں آسٹریلیائی ٹیم کے لیے مشکل بنیں گے۔ اکشر پٹیل کا خاص ایکشن مہمان ٹیم کے لیے مشکل کا سبب بن سکتا ہے۔
کیوں اکشر کو کھیلنا ہوگا مشکل؟ واٹسن نے اکشر پٹیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’اکشر کا اینگل اسے لائن اپ کرنے میں واقعی مشکل پیدا کرتا ہے۔ میں نے ٹسٹ کرکٹ میں کبھی اس کا سامنا نہیں کیا ہے، لیکن مجھے ہمیشہ لگا ہے کہ اس کے ریلیز پوائنٹ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی اسے کھیلنا مشکل تھا۔ اس کے آرم راونڈر نہیں ہیں، لیکن آرام راونڈ ہے اور وہ کریز کے کچھ باہر سے گیند ڈالتا ہے اور اسے اینگل سے گیند اندر آتی ہے۔ میں حقیقت میں اسے لائن کرنے میں اہل نہیں تھا۔ اگر گیند گھوم رہی ہے تو اینگل کی وجہ سے لگتا ہے کہ بال بہت ٹرن ہورہی ہے۔‘
اس کے علاوہ انہوں نے جڈیجہ کی بالنگ کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اکشر کا بالنگ کا طریقہ جڈیجہ سے کچھ مختلف ہے۔ انہوں نے کہا، ’یہ جڈیجہ سے مختلف ہے کیونکہ جڈیجہ عام طور پر اسٹمپ کے تھوڑا قریب ہوتے ہیں اور وہ اپنے ریلیز پوائنٹ سے دائیں ہاتھ کے بلے باز کی طرف آنے والی گیند سے اتنا زیادہ اینگل نہیں بناتے ہیں۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔