انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) کے12 ویں سیزن میں اپنےبلےسےکہرام مچانے والےآندرے رسیل 31 سال کےہوگئے ہیں۔ 29 اپریل 1988 کوجمیکا میں پیدا ہوئےآندرے رسیل آج دنیا کےسب سے بڑے طاقتورہٹرمیں سےایک ہیں۔ رسیل کی طاقت کا اندازہ آپ اسی بات سے لگائیےکہ وہ آئی پی ایل کےاس سیزن میں 50 سے زیادہ چھکےلگا چکے ہیں۔
ویسےآندرے رسیل میدان میں جتنےجارح نظرآتے ہیں، وہ ذاتی زندگی میں اتنے ہی خاموش رہتے ہیں۔ آندرے رسیل کے یوم پیدائش پران کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ جوتےکوکس کررہے ہیں۔ دراصل آندرے رسیل کے یوم پیدائش کے موقع پران کی بیوی جیسم نے ایک تحفہ دیا۔ جیسم نے آندرے رسیل کوجوتے گفٹ میں دیئے۔ رسیل کووہ جوتے اتنے پسند آئے کہ وہ اسے چومنےلگے اوراس کے بعد انہیں پہن کربسترپرچڑھ گئے۔
A post shared by Andre Russell (@ar12russell) on Apr 28, 2019 at 6:23pm PDT
اپنے والد کے یوم پیدائش کے موقع پرجیسم لورا نے بھی آندرے رسیل کو خاص اندازمیں یوم پیدائش پرمبارکباد دی۔ اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پرجیسم نے آندرے رسیل کی تصویریں شیئرکی اورانہیں یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔
A post shared by Jassym Lora Russell (@jassymloraru) on Apr 28, 2019 at 7:47pm PDT
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔