پوکھرا: کرکٹ کےمیدان پراکثرریکارڈ بنتےاورٹوٹتے ہیں، لیکن نیپال کے پوکھرا میں ایک ایسا ریکارڈ بنا ہے، جس نے سبھی کرکٹ مداحوں کوحیران کردیا ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمس کے پہلے ویمنس کرکٹ میچ میں نیپال نے مالدیپ کومحض 16 رنوں پرسمیٹ دیا اوراس کے بعد میزبان ٹیم نےصرف پانچ گیندوں میں ہی میچ جیت لیا۔ نیپال کی جیت میں اس کی گیند باز انجلی چند نے بھی تاریخ رقم کردی۔ انجلی چند نے مالدیپ کے خلاف 13 گیندوں میں 6 وکٹ لئےاورانہوں نےایک بھی رن خرچ نہیں کیا۔
ڈیبیومیچ میں حیرت انگیزکارکردگیواضح رہےکہ انجلی چند نے نیپال کی طرف سے ٹی -20 ڈیبیوکیا تھا، یہ ان کا پہلا بین الاقوامی میچ تھا اورپہلے ہی مقابلےمیں انہوں نےمخالف ٹیم کی کمرتوڑکررکھ دی۔ انجلی چند نے بغیررن دیئے 6 وکٹ لےکرعالمی ریکارڈ بنایا ہے، وہ پہلی کرکٹرہیں، جس نےبغیررن خرچ کئے6 بلے بازوں کوآؤٹ کیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ملیشیا کی گیند بازماس ایلیسا کےنام تھا، جنہوں نےتین رن دے کر6 وکٹ لئے تھے۔

انجلی چند نے پہلے ہی میچ میں رقم کردی تاریخ
انجلی چند نے ایسے لئے 6 وکٹواضح رہےکہ انجلی چند نے محض 13 گیند پھینکی اورانہوں نے ہیٹ ٹرک بھی لی۔ پہلے اوورمیں انجلی چند نے تین وکٹ لئے۔ انہیں دوسری، چوتھی اورچھٹی گیند پروکٹ ملا۔ اس کے بعد انہوں نےاپنے دوسرے اوورمیں دووکٹ لئے۔ انہوں نے پانچویں اورچھٹی گیند پر وکٹ لیا۔ اس کےبعد اپنے تیسرے اوورکی پہلی ہی گیند پروکٹ لےکرانہوں نےاپنی ہیٹ ٹرک اور6 وکٹ پورے کرلئے۔

انجلی چند نے ہیٹ ٹرک بھی لیا۔
مالدیپ کی شرمناک کارکردگیانجلی چندکی گیند بازی کےسامنے مالدیپ کےایک بھی بلے بازنہیں ٹک پائے۔ مالدیپ کی ٹیم 10.1 اوورمیں محض 16 رن پرآل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے9 بلے بازتوکھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔ ایک بھی بلے بازدہائی کےاعدادوشمارتک بھی نہیں پہنچ سکے۔ ٹیم کی سلامی بلے باز حمزہ نیازنے سب سے زیادہ 9 رن بنائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔