اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹی -20 کرکٹ میں اس کھلاڑی نےکیا انوکھا کارنامہ، صرف ایک رن دے کرحاصل کئے 10 وکٹ

    مالدیپ خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی انجلی چند نے اپنے ٹی -20 کیریئرکے ابتدائی دومیچوں میں ہی کرشمائی کارکردگی کرتے ہوئے کل 10 وکٹ حاصل کئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ٹی -20 کرکٹ میں گزشتہ کچھ دنوں میں گیند بازوں کی غیر معمولی کارکردگی دیکھنے کوملی ہے۔ چاہے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیزگیند بازدیپک چہرکی ہیٹ ٹرک ہو یا پھرنیپال خواتین کرکٹ ٹیم کی انجلی چند۔ دیپک چہرنے جہاں بنگلہ دیش کے خلاف ناگپورٹی -20 میچ میں محض 7 رن دے کر6 وکٹ حاصل کئے تھے، جبکہ انجلی نے ساؤتھ ایشین گیمس میں مالدیپ کے خلاف بغیررن دیئے 6 وکٹ لے کرتاریخ رقم کردی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انجلی کا ڈیبیومیچ بھی تھا۔

      محض 8 رن پرسمٹ گئی مالدیپ کی ٹیم

      مگراب ساؤتھ ایشین گیمس میں انجلی نے ایک اور کرشمائی کارکردگی کی ہے۔ دراصل، انجلی نے مالدیپ کے خلاف دوبارہ کھیلے گئے میچ میں اپنے 4 اوورمیں محض ایک رن دے کرچارکھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے تین میڈن اوورپھینکے۔ انجلی چند کی اس بہترین کارکردگی کی بدولت مالدیپ کی ٹیم محض 8 رنوں پرسمٹ گئی۔ نیپال نے 7 گیندوں پرہی بغیروکٹ گنوائے ہدف حاصل کرلیا۔ انجلی کے علاوہ نیپال کے لئے سیتا رانا اوربیلباشی نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ وہیں کھاٹی واڑہ اورکرونا بھنڈاری کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آیا۔

      نیپالی خواتین کرکٹ ٹیم کی گیند بازانجلی چند نےاپنےڈیبیو میچ میں بغیررن دیئے6 وکٹ لے کر تاریخ رقم کی تھی۔ فائل فوٹو
      نیپالی خواتین کرکٹ ٹیم کی گیند بازانجلی چند نےاپنےڈیبیو میچ میں بغیررن دیئے6 وکٹ لے کر تاریخ رقم کی تھی۔ فائل فوٹو

      دومیچ، 6.1 اوور، 5 میڈن، ایک رن اور10 وکٹ

      حیرانی کی بات ہے کہ انجلی چند نے مالدیپ کے خلاف ڈیبیومیچ میں بغیررن دے کر6 وکٹ حاصل کئے، لیکن وہ نیپال کے اگلے دومیچوں کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھیں۔ اس طرح انہوں نے ڈیبیوکے بعد اپنا دوسرا مقابلہ بھی مالدیپ کے خلاف ہی کھیلا، جہاں پہلے میچ میں انجلی نے 2.1 اوورمیں دومیڈن کے ساتھ بغیرکوئی رن دیئے 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہیں، دوسرے میچ میں انہوں نے 4 اوورمیں تین میڈن کے ساتھ ایک رن دے کر4 وکٹ حاصل کئے۔  وہیں، دوسرے میچ میں انہوں نے 4 اوورمیں تین میڈن کے ساتھ ایک رن دے کر4 وکٹ حاصل کئے۔ اس طرح انہوں نے اپنے دو میچوں میں ہی 6.1 اوورمیں پانچ میڈن کے ساتھ ایک رن دے کر10 وکٹ حاصل کرنے کا انوکھا کارنامہ انجام دیا۔

      نیپال خواتین کرکٹ ٹیم کے لئے انجلی چند نے دو ہی میچ کھیلے ہیں۔ فائل فوٹو
      نیپال خواتین کرکٹ ٹیم کے لئے انجلی چند نے دو ہی میچ کھیلے ہیں۔ فائل فوٹو

      انجلی نے توڑا تھا ایلیسا کا ریکارڈ

      نیپال اورمالدیپ کے درمیان  دو دسمبرکوہوئے مقابلے میں بھی کافی کم اسکوربنا تھا۔ نیپال کی گیند بازی کے سامنے مالدیپ کی ٹیم 16 رن بنا سکی تھی۔  اس میچ میں انجلی چند نے بغیررن دیئے 6 وکٹ حاصل کئے تھے۔ یہ کسی بھی گیند بازکی طرف سے بین الاقوامی ٹی-20 میں سب سے بہترین کارکردگی تھی۔ انجلی نے ملیشیا کی گیند بازماس ایلیسا کا ریکارڈ توڑا تھا، جنہوں نے تین رن دے کر6 وکٹ حاصل کئے تھے۔
      First published: