دہرادون: اداکار انیل کپور اور انوپم کھیر سنیچر کی صبح دہرادون کے میکس اسپتال پہنچے جہاں وہ ہندوستانی ٹیم کے اسٹار کرکٹر ریشبھ پنت سے ملنے پہنچے جو گزشتہ روز ایک سڑک حادثے میں زخمی ہوگئے تھے۔ انوپم کھیر نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا، 'ہم نے پنت اور ان کی ماں سے ملاقات کی۔ ریشبھ اب کافی بہتر ہیں۔ لوگوں سے اس کے لیے دعا کرنے کی اپیل کریں، تاکہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔ وہ ایک فائٹر ہیں، پورے ملک کا آشیرواد اور دعائیں ان کے ساتھ ہے۔ انل کپور نے کہا، 'میں ریشبھ پنت کا مداح ہوں، اس لیے میں ان سے ملنے اور ان کا حال جاننے آیا تھا۔ وہ جوش میں ہیں۔ ہمیں جو فکر تھی اب بالکل نہیں ہیں۔ وہ ٹھیک ہیں۔
انیل کپور نے کہا، 'ہم نے انہیں تھوڑا ہنسایا بھی۔ ہم ان سے ملنے بالی ووڈ اسٹارز کے طور پر نہیں گئے تھے، بلکہ دوستوں کے طور پر ہم ان سے ملنے گئے تھے۔انوپم کھیر نے کہا، 'مجھے لگتا ہے کہ ایسے وقت میں ملنے جانا ضروری ہے۔ اسپتال کے پروٹوکول کے بعد ہم ان سے ملے۔ دونوں نے سب کو آہستہ گاڑی چلانے کا مشورہ بھی دیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریشبھ 30 دسمبر کو اپنی ماں کو سرپرائز دینے اور اپنے خاندان کے ساتھ نئے سال کا جشن منانے دہلی سے روڑکی جا رہے تھے۔ وہ خود گاڑی چلا رہے تھے۔ ان کی کار دہلی-دہرا دون ہائی وے پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے بعد ان کی گاڑی سڑک پر کئی پلٹیاں کھاکر تقریباً 300 میٹر تک گھسٹی۔
ریشبھ پنت نے 4 سال پہلےUrvashi Rautela کو کیا تھا ڈیٹ، جانئے دونوں کے درمیان کیا ہوا تھارشبھ پنت حادثہ: جلتی ہوئی کار سے بروقت بچنےکیلئے رشبھ پنت نے ونڈ اسکرین کو کیسے توڑا؟ٹیم انڈیا کے اسٹار کرکٹر رشبھ پنت سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ سڑک حادثہ کا شکارپنت کی کار روڑکی میں ڈیوائیڈر سے ٹکرائی ہے۔ اس حادثے میں پنت کے سر اور پیر میں چوٹ لگی ہے ۔حادثے کے بعد کار میں آگ لگ گئی تھی اور کار پوری طرح سے جل گئی۔ پنت کی پلاسٹک سرجری کی جائے گی۔ اس کے لیے ڈاکٹروں نے انہیں دہلی ریفر کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر رشبھ پنت کے فینس ان کی سلامتی کے لیے دعائیں کررہے ہیں۔ اس درمیان اداکارہ اروشی روتیلا نے رشبھ پنتھ کا نام لیے بغیر ایک ٹوئٹ کیا ہے، جو کافی وائرل ہورہا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’میں آپ کے اور آپ کی فیملی کی بھلائی کے لیے دعا کرتی ہوں۔‘
جمعہ کی صبح ریشبھ پنت کی کار دہلی-دہرا دون ہائی وے پر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔ سکشم اسپتال ملٹی اسپیشلٹی اینڈ ٹراما سینٹر لے جانے کے بعد اسے دہرادون کے میکس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رشبھ پنت نئی دہلی سے اتراکھنڈ میں اپنے آبائی شہر روڑکی جا رہے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔