اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایک دوسرے کے ساتھ یوں وقت گزار رہے ہیں وراٹ-انوشکا، نئے سال کے جشن سے پہلے وائرل ہوئی یہ تصاویر

    ایک دوسرے کے ساتھ یوں وقت گزار رہے ہیں وراٹ-انوشکا، نئے سال کے جشن سے پہلے وائرل ہوئی یہ فوٹو

    ایک دوسرے کے ساتھ یوں وقت گزار رہے ہیں وراٹ-انوشکا، نئے سال کے جشن سے پہلے وائرل ہوئی یہ فوٹو

    انوشکا شرما کی پچھلے پانچ سالوں میں کوئی فلم نہیں آئی ہے۔ ایسے میں بہت جلد انوشکا شرما فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ کے ذریعے واپسی کرنے جارہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ہندی سینما کی معروف اداکارہ انوشکا شرما موجودہ وقت میں اپنی فیملی کرکٹروراٹ کوہلی اور بیٹی وامیکا کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں۔ نئے سال کے جشن کے لیے ویروشکا کی جوڑی دبئی آپہنچی ہے۔ ایسے میں نیو ایئر 2023 کے جشن سے پہلے سوشل میڈیاپر انوشکا شرما نے نئی تصویر شیئر کی ہے جو فی الحال موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

      انوشکا شرما نے شیئر کی نئی فوٹو
      انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی جوڑی بی ٹاون کی سب سے پسندیدہ مانی جاتی ہے۔ ویروشکا کے چاہنے والے اکثر کپل کی نئی تصویر اور ویڈیو کا سوشل میڈیا پر بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ حال ہی مین انوشکا اور وراٹ دبئی میں نیا سال منانے پہنچے ہیں۔ اس درمیان انوشکا شرما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر نئی فوٹو کو شیئر کیا ہے۔ انوشکا کی اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی دبئی کی چاندنی رات میں ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)





      اس تصویر کے کیپشن میں انوشکا شرما نے لکھا ہے کہ یہ شہر، ہم اور آخری رات۔ اس سے قبل وراٹ کوہلی نے بھی آج سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کوہلی نے رات کے بجائے دن کا ذکر کیا ہے۔ انوشکا شرما کی اس تازہ تصویر کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ ویروشکا کے مداح ان کی اس تصویر کو بے حد پسند اور اس پر خوب کمنٹس کر رہے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)





      یہ بھی پڑھیں:

      سال 2022 کا آخری Sunrise وراٹ کوہلی نے بیوی انوشکا کے ساتھ پرانے سال کو دی وداعی

      یہ بھی پڑھیں:

      جلد ریلیز ہوگی انوشکا شرما کی ’چکڑا‘ ایکسپریس
      قابل ذکر ہے کہ انوشکا شرما کی پچھلے پانچ سالوں میں کوئی فلم نہیں آئی ہے۔ ایسے میں بہت جلد انوشکا شرما فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ کے ذریعے واپسی کرنے جارہی ہیں۔ خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی کی بائیوپک چکڑا ایکسپریس او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔ حال ہی میں انوشکا کی اس فلم کی شوٹنگ ختم ہوئی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: