بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں شوہر وراٹ کوہلی کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ وراٹ کوہلی نے ہفتہ کو بیوی انوشکا شرما کے ساتھ ایک فوٹو پوسٹ کی ہے، جس میں دونوں ستارے بیچ پر کوالیٹی ٹائم گزارتے ہوئے نظر آئے۔ کپل کی یہ فوٹو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہی ہے، جس پر فینس خوب پیار لٹارہے ہیں۔
بیچ پر بریک فاسٹ کرتے ہوئے دکھائی دئیے وراٹ اور انوشکا
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورات کوہلی اور انوشکا شرما ساحل سمندر پر ناشتہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وراٹ زعفرانی رنگ کے شارٹس میں نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ہاتھ میں گلاس پکڑا ہوا ہے اور کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انوشکا شرما سفید ٹی شرٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ دونوں درخت کے نیچے خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ میز پر بیبی سیپر بھی نظر آرہا ہے جس سے لگتا ہے کہ جوڑے کی بیٹی وامیکا بھی ان کے ساتھ ہے، لیکن وہ تصویر میں نظر نہیں آ رہی ہیں۔
کپل پر فینس نے خوب لٹایا پیار وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی اس فوٹو کو پانچ لاکھ سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔ یوزرس نے کمنٹ سیکشن میں کپل پر خوب پیار برسایا ہے۔ ایک یوزر نے لکھا، دن بنا دیا یار۔ دوسرے نے کمنٹ کیا، خوشیوں کا ڈوز، وہیں ایک اور یوزر نے لکھا، کپل گولس۔
وائرل ویڈیو میں نظر آیا بیٹی وامیکا کا چہرہ معلوم ہو کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے ابھی تک فینس کو بیٹی وامیکا کوہلی کا چہرہ نہیں دکھایا ہے۔ لیکن کچھ دنوں پہلے کپل کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں صاف صاف وامیکا کا چہرہ دکھائی دیا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔