உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انوشکا شرما کی آل راونڈ کارکردگی، 72 رن بنانے کے بعد حاصل کئے 5 وکٹ

    انوشکا شرما کی آل راونڈ کارکردگی، 72 رن بنانے کے بعد حاصل کئے 5 وکٹ

    انوشکا شرما کی آل راونڈ کارکردگی، 72 رن بنانے کے بعد حاصل کئے 5 وکٹ

    انوشکا شرما (Anushka Sharma) مدھیہ پردیش کی ٹیم سے کھیلنے والی ایک آل راونڈر کھلاڑی ہیں۔ انوشکا خاتون انڈر-19 ونڈے چیلنجر ٹرافی میں انڈیا بی ٹیم کی کپتان ہیں۔ اس ٹورنامنٹ میں چارٹیم کھیل رہی ہیں۔ انوشکا شرما نے اپنی پرفارمنس کے دم پر ٹیم کو پہلی جیت دلا دی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انوشکا شرما (Anushka Sharma) کا نام گزشتہ کچھ دنوں سے کافی سرخیوں میں چھایا ہوا ہے۔ آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ 2021 (ICC T20 World Cup 2021) میں ہندوستان کی مسلسل دو شکست کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور ان کے اہل خانہ کی جم کر ٹرولنگ کی جارہی ہے۔ اس خراب ٹرولنگ کے ساتھ ساتھ اب انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی کچھ دلچسپ ٹرولنگ بھی ہو رہی ہے اور اس کی وجہ ہیں انوشکا شرما نام کی ایک کرکٹر۔ دراصل، دو نومبر سے ہندوستان میں خاتون انڈر-19 ونڈے چیلنجر ٹرافی (Women’s U19 One Day Challenger Trophy) کی شروعات ہوئی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا اوپننگ میچ انڈیا بی اور انڈیا کے درمیان جے پور کے آر سی اے اکیڈمی گراونڈ میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں انڈیا بی کی کمان انوشکا شرما سنبھال رہی ہیں، جو سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔

      انوشکا شرما ایک آل راونڈر کھلاڑی ہیں، جنہوں نے انڈیا اے کے خلاف پہلے 114 گیندوں میں شاندار 72 رنوں کی اننگ کھیلی۔ 72 رنوں کی اننگ میں انوشکا شرما نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اپنی اس شاندار اننگ کے بعد انوشکا شرما نے گیند بازی میں بھی اپنا کمال دکھایا۔ انوشکا نے 5 وکٹ حاصل کئے۔ انوشکا نے 9.4 اوور گیند بازی کی اور صرف 16 ہی رن دیئے۔ اس دوران انہوں نے دو اوور میڈن پھینکے۔ اپنے پانچ وکٹوں میں سے انوشکا نے دو وکٹ ایک ہی اوور میں جھٹکے۔ اپنی شاندار کارکردگی سے انوشکا شرما کی بھارت بی نے ہندوستان اے کو 92 رنوں سے شکست دی۔



      ان کی اس آل راونڈ کارکردگی کی تعریف ہر طرف ہو رہی ہے، لیکن ساتھ ہی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ نام شیئر کرنے کی وجہ سے وراٹ کوہلی کو بھی جم کر ٹرول کیا جا رہا ہے۔ لوگ سوشل میڈیا پر فنی میمس شیئر کرکے وراٹ کوہلی سے پوچھ رہے ہیں کہ انوشکا شرما نے کب سے کھیلنا شروع کردیا۔ اس کے ساتھ ہی فینس سوشل میڈیا پر وراٹ کوہلی اور ٹیم انڈیا کو انوشکا شرما سے نصیحت لینے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں۔



      کم عمر ہندوستانی کرکٹر انوشکا برج موہن شرما بنیادی طور پر مدھیہ پردیش خاتون کرکٹ  ٹیم سے ہیں۔ انوشکا نے اس سے پہلے بھی کئی ونڈے ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی پیش کی ہے، لیکن اب بی سی سی آئی خاتون ٹوئٹرہینل سے جب ان کے پرفارمنس کے بارے میں بتایا گیا تو وہ سرخیوں میں آگئی ہیں۔ خاتون انڈر-19 ونڈے چیلنجر ٹرافی میں انڈیا اے، انڈیا بی، انڈیا سی اور انڈیا ڈی نام کی چار ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: