உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    18 اپریل: جاوید میانداد نے میچ کی آخری گیند پر چھکا لگاکر دلائی Pakistan کو جیت اور بدل گئی تاریخ

    جاوید میانداد نے میچ کی آخری گیند پر چھکا لگاکر دلائی پاکستان کو جیت

    جاوید میانداد نے میچ کی آخری گیند پر چھکا لگاکر دلائی پاکستان کو جیت

    پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے 18 اپریل 1986 کو آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں ہندوستانی گیند باز چیتن شرما کی آخری گیند پر چھکا لگاکر پاکستان کو تاریخی جیت دلائی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کرکٹ کے میدان پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بادشاہت کی جنگ بہت پرانی ہے۔ ونڈے عالمی کپ میں پاکستان آج تک ہندوستان کو نہیں ہرا پایا ہے، لیکن 36 سال پہلے پاکستانی کرکٹ ٹیم نے شارجہ کے میدان پر ٹیم انڈیا کو نا سوکھنے والا ایک گہرا زخمی دے دیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جب بھی کسی کرکٹ میچ کا ذکر چھڑتا ہے تو جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کی بات ضرور ہوتی ہے۔

      18 اپریل 1986 کو شارجہ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آسٹریلیشیا کپ کا فائنل کھیلا گیا۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹ پر 245 رن بنائے۔ سلامی بلے باز سنیل گواسکر نے 92، کرشنم چاری شری کانت نے 75 اور دلیپ وینگسرکر نے 50 رن بنائے۔ وسیم اکرم نے تین جبکہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے دو وکٹ حاصل کئے۔

      بلے بازی کے بعد ٹیم انڈیا نے اچھی گیند بازی کی اور 241 رن بننے تک پاکستان کے 9 وکٹ حاصل کرلئے۔ دوسرے اینڈ پر جاوید میانداد چٹان کی طرح کھڑے تھے۔ میچ کا آخری اوور تاریخی رہا۔ پاکستان 49.5 اوور میں 242 رن بناچکا تھا۔ اسے جیت کے لئے میچ کی آخری گیند پر چار رن کی ضرورت تھی۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے چیتن شرما گیند بازی کر رہے تھے۔ جاوید میانداد نے آخری گیند پر چھکا لگاکر پاکستان کو جیت دلا دی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: بھونیشور کمار نئی گیند کے سب سے خطرناک گیند باز بنے، ظہیر خان کو پیچھے چھوڑا

      اس چھکے کے بعد جاوید میانداد کی زندگی بدل گئی۔ حبیب بینک میں انہیں پرموشن ملا، انہیں ہیرے کا ایک بریسلیٹ ملا، جس کی قیمت 80 ہزار ڈالر تھی۔ ساتھ ہی جاوید میانداد کو مرسڈیز کار تحفے میں ملی۔ دوسری طرف اس وقت صرف 20 سال کے چیتن شرما اس میچ میں ویلین کے طور پر دیکھے گئے۔ حالانکہ، اس میچ کے ایک سال بعد ہی چیتن شرما نے ہیٹ ٹرک لے کر تہلکہ مچا دیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      IPL 2022: ماں کے ساتھ ممبئی انڈینس کو سپورٹ کرنے پہنچیں سارہ تندولکر

      پاکستان میں پڑھائی جاتی ہے چیتن شرما پر پوئم

      جاوید میانداد کے چھکے نے پاکستان میں ان کا قد دیگر کھلاڑیوں سے بے حد اونچا کر دیا۔ ان کے اس چھکے پر پاکستان کے بچوں کو پوئم بھی پڑھایا جانے لگا۔ اس حادثہ کا دلچسپ ذکر پاکستان کے سابق آل راونڈر شاہد آفریدی نے اپنی خود نوشت ’گیم چینجر‘ میں کیا ہے۔ سلامی بلے باز شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ یہ صرف ایک چھکا یا جیت کی بات نہیں ہے۔ یہ تو ایک نفسیاتی سبقت کی بات ہے۔

      واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان ہمیشہ سخت حریف رہے ہیں۔ ایسے میں جاوید میانداد کا یہ شاٹ کروڑوں پاکستانیوں اور ہندوستانیوں کے دل ودماغ میں بس گیا تھا۔ اس چھکے نے پاکستان کو ہندوستان پر نفسیاتی سبقت دلا دی تھی۔ حالانکہ کچھ سال بعد ہندوستان اس جھٹکے سے ابھر گیا۔ تاہم آج بھی جب ابو ظہبی میں ہندوستان سے میچ ہوتا ہے تو پاکستان کا حوصلہ بلند ہوجاتا ہے۔ گزشتہ سال بھی ٹی20 عالمی کپ میں پاکستان نے ابو ظہبی میں ٹیم انڈیا کو زبردست طریقے سے شکست دی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: